عدل و انصاف،بھائی چارہ اوراَمن کا پیغام ہے عید،جماعت اسلامی ہند کی جانب سے عید ملن پروگرام میں واجد علی خان کا اظہراِ خیال

0

 


جلگاؤں (شیخ زیان احمد): ملک اور دنیا کے موجودہ منظر نامے پر سر سری نگاہ دوڑائی جائے تو ہر کہیں انسانی اقدار کی پامالی،بے سکونی،افراتفری اور لو‘ٹ کھسو‘ٹ کا ماحول اپنے شباب پر ہے لیکن اسی دوران عید جیسے مواقع اللہ نے ہمیں عنایت فرماکر احسان ِ عظیم فرمایا کہ ہم اس کے بدوں تک اس کے پیغام ِ محبّت کو پہنچائیں،انھیں بتائیں کہ عید عدل و انصاف،بھائی چارہ اور اِمن کا پیغام دینے والا تہوار ہے۔اس مقصد کے تحت جماعت اسلامی،ہند کی جانب سے ملک بھر میں ہم وطن بھائیوں کے لیے مختلف پروگرامس منعقد کئے جاتے ہیں۔ان ہی میں سے ایک عید ملن پروگرام بھی ہے۔امسال جماعت کی جلگاؤں شاخ نے مختلف میدانوں میں کام کرنے والوں کے لیے اپنے منفرد انداز میں عید ملن پروگرامس کے انعقاد کا لائحہ عمل بنایا ہے۔لہٰذا جماعت اسلامی ہند کی جلگاؤں شاخ کی جانب سے جلگاؤں ایس ٹی بس مہامنڈل کے مرکزی ورکشاپ،نیری ناکہ پر ایک عید ملن پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔پروگرام کا آغا ز ایس آئی اؤ کے نعمان عادل خان نے سورۃ ُ الجاثیہ کی ابتدائی آیات کی تلاوت سے کیا بعد آزیں جماعت اسلامی کے امیر ِ مقامی محمد سہیل امیر نے مہمانان کا استقبال،تعارف اورپروگرام کی غرض وغائیت پیش کی۔پروگرام کے صدر،ناسک شہر سے خصوصی طور پر مدعو مقرر جناب واجد علی خان نے مراٹھی زبان میں اسلام کے بنیادی عقائد،اسلامی تعلیمات،اسلامی عبادات کا تصور،ان کا مطلب ومفہوم وغیرہ بڑے ہی دِلنشین انداز میں تسلسل کے ساتھ پیش کیا۔انھوں نے کہا کہ بھلے ہی ہماری زبان،لباس،رہن سہن وغیرہ جدا جدا ہوں لیکن ہم سب ایک ماں باپ کی اولادیں ہیں،ایسا میں مانتا بھی ہوں ایسا ہی دنیا بھر کے تمام مذہبی کتابوں کی تعلیم بھی ہے۔لہٰذاہمیں بس انسان اور انسانیت کی خدمت کرنا ہے اور یہ کام تا دم ِ آخر کرتے رہنا ہے۔پروگرام کی نظامت وسیم عبد الحمید نے مراٹھی میں انجام دی جبکہ کلمات ِ تشکر جماعت اسلامی ہند،ضلع جلگاؤں کے ناظم ِ ضلع شیخ مشتاق احمد نے پیش کئے۔اس موقع پر شیخ فرید احمد،ساجد دیشمکھ،حفیظ خان،صدر الدین شیخ،ایس ٹی ورکشاپ کے D.Y.M.Eجناب اجئے پاٹل،ایس ٹی مہامنڈل کے دیگر عہدداران وغیرہ کے علاوہ ایس ٹیہ ورکشاپ کے 500سے متجاوز خواتین و مرد حضرات موجود تھے۔پروگرام کی کامیابی کے لیے ورکشاپ کے کارکنا ن کے علاوہ جماعت اسلامی اور ایس آئی او کے افراد نے محنت کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)