فلم دی کیرالا اسٹوری پر جنتادل سیکریٹری کا شدید ردعمل

0

 کرناٹک اسمبلی انتخابات کے پیش نظر "دی کیرالا اسٹوری" فلم کو ریلیز کیا جا رہا ہے: مستقیم ڈِگنیٹی


مالیگاؤں (پریس ریلیز) ملک میں وقفہ وقفہ سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف لٹریچر اور فلموں کے ذریعہ مہم کا سلسلہ جاری ہے۔ تاہم کشمیر فائیلس کے بعد اب دی کیرالا اسٹوری کے نام سے مسلمانوں بالخصوص مسلم خواتین کے خلاف بڑے پیمانے پر پروپگنڈہ کیا جارہا ہے۔ دی کیرالا اسٹوری نامی فلم ملک بھر میں 5 مئی کو ریلیز کی جانے والی ہے اور اس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوچکا ہے۔ فلم کے ٹریلر پر سیکولر عوام اور سیاسی رہنماؤں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے. 

         اس مناسبت سے جنتادل سیکولر کے جنرل سیکرٹری مستقیم ڈگنیٹی نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پہلے فلمیں دو طرح کی بنائی جاتی تھی ایک تو سماج کا آئینہ ہوتی تھی، اور دوسرا تفریح مزاحیہ کے لئے ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ کچھ سالوں سے ایک پروپیگنڈہ کے تحت خاص طور پر اسلام اور مسلمانوں کو بدنام کرنے کے لیے بنائی جارہی ہے۔ مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ایسی بہت ساری مثالیں جیسا کہ فلم دی کشمیر فائیلس اور بہت سی ایسی فلمیں ہے جس کے ذریعے مسلمانوں کی شبیہہ کو خراب کیا جارہا ہے اور دو مذاہب کے لوگوں کے درمیان نفرت کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے. جس طرح ہندوستان کی عوام نے کشمیر فائل کا حشر کیا اس طرح کا حال کیرالا اسٹوری کا بھی ہوگا. 

       مستقیم ڈگنیٹی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دی کیرالا اسٹوری میں جو دعوی کیا گیا ہے وہ بنیادی طور پر بے بنیاد ہے اسے کوئی باشعور دماغ کبھی قبول کرہی نہیں سکتا۔ 32 ہزار لڑکیوں نے اسلام قبول کیا اور دہشت گرد تنظیموں میں شمولیت اختیار کی۔ یہ بات آج سے پہلے کبھی سنی ہی نہیں گئی ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں خواتین نے مذہب تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص ذہن رکھنے والی سیاسی پارٹی کے اشارے پر اسطرح کی فلمیں بنائی جارہی ہے اور کرناٹک چناؤ کے پیش نظر دی کیرالا اسٹوری فلم کے ٹریلر کو ظاہر کیا گیا۔ یہ ساری کڑی کہیں نہ کہیں سیاسی فائدہ پہنچانے کیلئے کی جارہی ہیں جو کہ بالکل غلط ہے۔ ماضی میں جس مقصد کے لئے فلم بنائی جاتی تھی اسی مقصد کے تحت فلمیں بننی چاہئیے۔ فلموں میں بھائی چارگی، ہندوستان کی ثقافت کو پیش کیا جانا چاہیئے نہ کہ کسی ایک مذہب کو نشانہ بنایا جائیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)