گلزار اعظمی کا انتقال قوم کا نا قابل تلافی نقصان

0


 محسن ملت جناب گلزار اعظمی کے انتقال پر سینئر صحافی انصاری احسان الرحیم نے اپنے ایک تعزیاتی پیغام میں کہا کہ گلزار اعظمی کا انتقال قوم کا ایک بہت بڑا نقصان ہے جس کی بھرپائی کر پانا بہت مشکل ہوگا۔ 

انہوں نے کہا کہ گلزار اعظمی سے ان کے تعلقات تقریباً پانچ دہائیوں سے تھے ۔ ۱۹۷۵ میں جمعیتہ علماء ہند کا اجلاس مالیگاوُں میں منعقد ہوا تھا جس میں مولانا اسعد مدنی نے شرکت کی تھی ، اجلاس کے موقع پر اجلاس کی رپورٹنگ گلزار اعظمی کے ساتھ کیا کرتا تھا پھر چند سالوں کے بعد دینی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد ہوا تھا اس وقت بھی گلزار اعظمی کی نگرانی میں کام کرنے کا موقع ملا ۔ 

جمعتہ علماء سے جڑے رہنے کی وجہ سے گلزار اعظمی سے مسلسل رابطہ بنا رہتا تھا، دو ہفتہ قبل ہی انہوں نے مجھے فون کرکے میری طبعیت معلوم کی تھی اور دُعاؤں سے نوازہ تھا اس وقت یہ نہیں پتہ تھا کہ اتنی جلدی ہمارے درمیان سے گلزار صآحب چلے جائیں گے ۔ 

آخری مرتبہ گلزار اعظمی میرے فرزند ایڈوکیٹ شاہد ندیم کی آفس کا افتتاح کرنے مالیگاؤں تشریف لائے تھے ۔ ایڈوکیٹ شاہد ندیم کے جمعتہ علماء سے جڑنے کے بعد گلزار اعظمی سے گھریلو مراسم ہوگئے تھے ۔ اللہ تبارک تعالی گلزار اعظمی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور قوم کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے آمین

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)