شہید عبدالحمید کے شہادت دن پر غریب،مستحق افراد کے لیے ظہرانہ

0

 


مالیگاؤں ، 10ستمبر  بروز اتوار کو شہید عبدالحمید کے شہادت کے دن کو شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن" میری مٹی میرا دیش " کے طور پر منائے گا۔ 

10ستمبر 1965کو شہید عبدالحمید نے 10 پاکستانی ٹینکوں کو تباہ کر کے جام شہادت نوش کیا ۔ آپ کی اس قربانی کو ہندوستان کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا گیا ہے۔ 

آپ کی شہادت دن پر قدوائی روڈ، اسکول نمبر 1کمپاؤنڈ میں ایک شہادت دن پروگرام مالیگاؤں کسما کے ہر دلعزیز سوشل ورکر بنڈو کاکا بچاؤ کی صدارت میں رکھا گیا ہے،جس میں ناسک ضلع کے پالک منتری شری دادا بھوسے ، ایڈیشنل کلکٹر پاٹولے میڈم ، پرانت آفیسر شری ستگیر صاحب ، مالیگاؤں میونسپل کونسل کے کمشنر شری بھال چندر گوساوي، ڈاکٹر چوہان ( civil hospital ), ڈاکٹر شبّیر اقبال ( دھولیہ ) مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہونگے۔ اس پروگرام میں مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ شری ایکناتھ شندے جی سے بھی پروگرام میں شرکت کی درخواست کی گئ ہے۔ 

شہر کی غریب ، مسکین ، مستحق عوام سے اس شہادت دن کے پروگرام میں شرکت کرنے کی درخواست شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کے صدر حاجی عارف انجم اور شفیق اینٹی کرپشن نے کی ہے

اس پروگرام میں غریب، مسکین ،مستحق عوام کے لیے دوپہر کے کھانے کا بھی نظم رکھا گیا ہے۔


پروگرام کی تاریخ ۔ 10ستمبر بروز اتوار دوپہر 1 بجے

جگہ۔                  - اسکول نمبر 1 کمپاؤنڈ، قدوائی روڈ



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)