عید گاہوں کے راستوں کا پیچ ورک انتہائی ناقص و ناکارہ

0

 عید گاہوں کے راستوں کا پیچ ورک انتہائی ناقص و ناکارہ .......!!!

انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے صدر حضرت صابر نورانی (مدنی دربار) نے اپنے شدید رد عمل کا اظہار کیا......!!!! 




مالیگاؤں:(نامہ نگار) فرقہ پرستی کے خلاف سماجی و معاشرتی برائیوں کے خلاف شدت پسندوں کے خلاف مالیگاؤں شہر نے ہمیشہ ہی اپنی آواز ایسی بلند کی ہے کہ ظالموں کے در و بام لرزاں براندام ہو کر رہ گئے ہیں. افغانستان پر امریکہ کی ظالمانہ بمباری کے خلاف مرد آہن مرحوم ساتھی نہال احمد کی تحریکیں سپر پاور سے لوہا لینے کے مترادف تھیں. تری پورہ کے مظلومین کی داد رسی کے لئے مالیگاؤں کا ہر شہری ظالم و جابر حکومت کے خلاف صف آراء رہا ہے. یہ وہی مالیگاؤں ہے جس نے سیاسی قمار خانوں میں داؤں لگانے سے بہتر اپنے حق سے دستبردار ہونا منظور کر لیا تھا.صنعت پارچہ بافی سے منسلک مالیگاؤں کسی بھی محاذ پر پیچھے نہ رہا ہے. سماج و معاشرہ میں پھیلی ہوئی نشہ آور اشیاء کے خلاف بھی  اٹھنے والی اولین آواز مالیگاؤں کی ہی رہی ہے لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہر مسلم تہواروں کے موقع پر پیچ ورک کے نام شہریان کو دھوکہ دیا جاتا رہا ہے اور کوئی بولنے والا نہیں. امسال بھی عید الفطر کی آمد آمد ہے اور عید گاہوں کے راستوں کا پیچ ورک جاری ہے لیکن ہم اپنی ماتھے کی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں کہ پیچ ورک کے نام کیا جارہا ہے. شہری انتظامیہ کی اس لاپروائی اور تساہلی کے خلاف اپنے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انٹر نیشنل ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کے صدر حضرت صابر نورانی (مدنی دربار)  نے کہا کہ مسلمانوں کے عظیم تہوار عید الفطر کی آمد آمد ہے لیکن شہر میں صاف صفائی کے نظام کا زبردست فقدان دکھائی دے رہا ہے. پورے شہر میں گندگی اور بدبو سے وبائی بیماریاں اپنے پر پھیلا رہی ہیں. شہر میں جراشم کش ادویات کا چھڑکاؤ برائے نام کیا جارہا ہے. حضرت صابر نورانی نے اپنے شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ پرشاسک سے مطالبہ کیا کہ عید الفطر کی آمد کے پیش نظر صاف صفائی کے نظام میں شفافیت کا مظاہرہ کیا جائے.  پیج ورک کے نام پر ہونے والی لیپا پوتی کی فوری طور پر انکوائری کی جائے. شہریان کی حفظانِ صحت پر خصوصی توجہ دی جائے. اس طرح کا مطالبہ کیا جاتا ہے.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)