معصوم روزہ دار کا حوصلہ اقصی کالونی کے معصوم محمد اذہان اور محمد عفان سخت دھوپ میں روزہ رکھنے پر بضد

0

 اقصی کالونی کے معصوم محمد اذہان اور محمد عفان سخت دھوپ میں روزہ رکھنے پر بضد.....!!!!


خصوصی پیشکش:خیال اثر 



ماہ رمضان المبارک اپنے اختتامی مراحل طے کررہا ہے. چلچلاتی دھوپ میں جہاں انسان تو کیا چرند پرند بھی بے حال ہیں ایسے گرم موسم میں 14 گھنٹوں کا اتنا طویل روزہ رکھنے میں اچھے اچھوں کی حالت خراب ہورہی ہے مگر قربان جائیے مالیگاؤں کے ان ننھنے منے بچوں پر جو چلچلاتی دھوپ کے باوجود روزہ رکھ ایک تاریخ رقم کررہے ہیں. اقصی کالونی کے ساکن عمران شاہ کے 6 سالہ محمد اذہان اور 10 سالہ محمد عفان رمضان المبارک کے روزے رکھنے پر بضد رہتے ہیں. جذبۂ ایمانی انہیں اپنے رب کی رضا میں راضی نہ رغبت رکھتی ہیں. ہر سال کی طرح امسال بھی معصوم بچوں نے اس چلچلاتی دھوپ اور گرمی کو اپنے جذبۂ ایمانی سے شکست دے دی ہے. مسجدوں میناروں کے شہر مالیگاؤں کے اقصی کالونی علاقے کے 10 سالہ محمد عفان عمران شاہ اور 6  سالہ اذہان عمران شاہ نے امسال سخت گرمی کے باوجود رمضان کے روزے پورے اہتمام کے ساتھ رکھتے ہیں. سحری کے لئے انھیں جگانے کی نوبت نہیں آتی. نصف شب وہ خود ہی بیدار ہو کر سحری کے لیے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں. جلدی جلدی سحری کے بعد نماز فجر کے لئے مسجد روانہ ہو جاتے ہیں. ان کے والدین نے جب ان سے دھوپ کی شدت اور پانی کی پیاس کا عذر پیش کیا تو انھوں نے بڑی معصومیت سے جواب دیا کہ رمضان المبارک سال میں ایک بار ہی آتا ہے. جس نے ہمیں رمضان المبارک کا مقدس مہینہ عطا کیا ہے یہ دھوپ چھاؤں اور رات دن اسے کے عطا کردہ ہیں. چلچلاتی دھوپ اور پیاس کی شدت ہمارے ایمانی حوصلوں کو ہرگز نہیں توڑ سکتی.ہم رمضان المبارک کا روزہ انشا اللہ اب ہر سال پابندی سے رکھتے رہیں گے.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)