رمضان المبارک کے مقدس ایام میں شہریان بوند بوند پانی کو ترسنے پر مجبور

0

رمضان المبارک کے مقدس ایام میں شہریان بوند بوند پانپی ترسنے پر مجبور.......!!


انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے صدر حضرت صابر نورانی(مدنی دربار) کی شہری انتظامیہ پر سخت تنقید ,پانی سپلائی نظام فوری طور درست کرنے کا مطالبہ!!!!




مالیگاؤں شہر آج سیاسی اعتبار سے یتیم ہی نہیں بلکہ یتیم و یسیر ہو کر رہ گیا ہے. شہر کی تمام سیاسی پارٹیاں اور ان کے لیڈران حکام بالا کو یا تو تحریری و شکایتی مکتوب سونپ کر خود کو بری الذمہ قرار دے لیا کرتے ہیں یا کچھ دیر کے لئے احتجاج , دھرنا اور آندولن کرتے ہوئے رائے دہندگان کو اپنی جانب راغب کرنے میں مصروف ہیں. زائد از ایک برس سے بلدیہ کی معطلی اور پرساشک راج کے نفاذ نے بھی شہریان کو فلاح و بہبود کے علاوہ عوامی و بنیادی سہولیات سے محروم رکھنے کا باعث بنا ہوا ہے جس کی تازہ مثال رمضان المبارک جیسے مقدس ایام میں بوند بوند پانی کو ترستے شہریان ہیں.شہر بھر میں پانی سپلائی نظام بد نظمی کا شکار ہے.شہر میں پانی کی بڑھتی تکالیف کو دیکھتے ہوئے انٹر نیشنل ہیومن رائٹس کے صدر حضرت صابر نورانی(مدنی دربار) نے شہری انتظامیہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج مالیگاؤں کا کوئی بھی علاقہ ایسا نہیں جو پانی کی تکالیف سے نبرد آزما نہ ہو.رمضان المبارک جیسے مقدس ایام میں شہریان کو بوند بوند پانی کے لئے ترسانا ایک غیر اخلاقی عمل ہے.بار بار ٹیکنیکی پرابلم کا عذر پیش کرکے پانی سپلائی روک دینا اور پرابلم دور ہونے پر گھنٹوں تاخیر سے پانی سپلائی کرنا شہری انتظامیہ کا وطیرہ خاص بن چکا ہے.آج شہر کے کئی علاقے ایسے ہیں جہاں 8 روز گزرنے کے باوجود انھیں پانی فراہم نہیں کیا گیا ہے.رمضان المبارک اور عید الفطر جیسے عین موقعوں پر پانی سپلائی میں بد نظمی سے شہریان میں زبردست غم و غصے کا ماحول ہے.حضرت صابر نورانی نے شہری انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد از جلد پانی سپلائی نظام کو درست کیا جائے.ہر علاقے میں پانی سپلائی بحال کیا جائے.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)