ایک فکر انگیز تحریر والدین سے محبت اہم اخلاقی فریضہ

0

 ,, والدین سے محبت اہم اخلاقی فریضہ ،،

اللّٰہ رب العزت نے اسلام میں ہر پہلو میں سہولیات رکھی ہیں ،

والدین کے تعلق سے بہت سے اہم نکات جو بتائے گئے وہ ہمیں راست جنت کی طرف لے جاتے ہیں 

پھول جب کھلتا ہے پہلے اپنے چمن کو مہکاتا ہے ۔ جب پورا باغ مہکتا ہے تو اس کی مہک دوسروں تک پہنچتی ہے ، زندگی کو ایسی بناؤ کہ دیکھو تو محبت کے پھول بن جاؤ خود مہکو دوسروں کو مہکاؤ تمہارا کنبہ ہی  تمہارا چمن ہے ، تمہارا پاس پڑوس تمہارا باغ ہے ، بس اپنی محبت کے پھولوں سے اور اخلاق سے پہلے اپنے  گھر والوں کو مہکاؤ، پھر رشتہ داروں اور پڑوسیوں تک کو اثر انداز کرو ،  یہی اسلام کی تعلیم ہے ، گھر کے اندر رشتوں میں  سب سے مقدم  ماں باپ ہیں ، پھر اولاد ، پھر میاں بیوی ہے ، 

ماں باپ کا سایہ اللہ کے طرف سے انعام ہے  ، انھیں محبت بھری نگاہوں سے دیکھنا بہت بڑا ثواب ہے ،  ان کی خدمت بسا اوقات جہاد سے بھی افضل ہوتی ہے ، ماں  کے قدموں میں تلے جنت رکھی گئی ،  ان دونوں کی خوشی میں اللہ کی خوشی اور ان کی ناراضی میں اللہ کی ناراضگی ہے ،  نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اس سے زیادہ بڑھ کر بد نصیب کون ہو سکتا ہے کہ ماں باپ کا سایہ اسے نصیب ہو اور وہ ان کی خدمت کر کے جنت حاصل نہ کر سکے تم اولاد کو مقدم سمجھتے ہو لیکن مقدم ماں باپ ہیں  ،  اولاد کے لئے عمل وہ کبھی احسان نہیں سمجھتے ، ماں اور باپ کی خدمت کا حق ہم پر بہت پہلے واجب ہو چکا ہے  ، ان کی دعائیں ہمارے لئے انمول خزانہ ہے ،  جو کچھ تمہارے پاس ہے ماں باپ  کی بدولت ہے  کبھی ان کی شان میں گستاخی نہ کرو کسی بات کا جواب دینا پڑے تو آہستہ سے نرمی کے ساتھ جواب دو  ، انھیں سخت بات کرنے سے منع کیا گیا ہے ،  کرخت اور روکھا انداز اختیار نہ کرو، اللہ تعالی کا یہی حکم ہے  ، جن کے ماں باپ نہیں ہے  ان کی بخشش کے لیے دعائیں کرو ، نیک عمل کرکے ان کے لئے دعائیں کرو کہ اللہ تعالی میرا یہ کام قبول فرما اور اس کا ثواب میرے ماں باپ کو پہنچا ،  ان کے ذمے جو قرض ہو اس کو ادا کرو کسی سے ان کا کوئی وعدہ کیا ہوا ہو تو اسے پورا کرو  ، جن رشتہ داروں کی وہ خدمت کیا کرتے تھے ان کی خدمت اپنا فرض سمجھو ، ان کے ملنے والوں اور جان پہچان کے آدمیوں کا ادب کرو ، یہی ایک راستہ ہے ہم والدین کے حقوق مکمل کر سکتے ہیں ، اللّٰہ ہمارے ہر عمل کو قبول فرمائے اور سب کے والدین کو سلامت رکھے ، 

از قلم عمار انصاری اردو رپوٹر

8275068520

آمین ثم آمین یارب العالمین




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)