سال کا پہلا سورج گرہن8 اپریل کو

0

 سال 2024 کا پہلا سورج گرہن 8 اپریل کو متوقع ہے جو میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں نظر آئے گا، جبکہ سال کا دوسرا سورج گرہن 2 اکتوبر کو جنوبی امریکا کے کچھ حصوں میں متوقع ہے جو کہ جزوی ہوگا۔


اس وقت چاند سورج کے سامنے آجائے گا اور زمین کے کچھ حصے میں اندھیرے چھا جائے گا۔

مکمل سورج گرہن چونکہ 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لیے انڈیا میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جاسکے گا، البتہ مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقامات پرسورج گرہن دکھائی دے گا۔

سائنس کے مطابق رواں سال سورج گرہن کا آغاز میکسیکو سے ہوگا جہاں سے شمال مشرقی سمت میں امریکا کی جانب سے سفر کرتا ہوا کینیڈا کے مشرقی صوبوں میں اختتام پذیر ہوگا۔

امریکا کی 15 ریاستوں میں مکمل سورج گرہن (یعنی چاند 100 فیصد سورج کے سامنے آجائے گا) کا مشاہدہ 4 منٹ 20 سیکینڈ تک کیا جاسکے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سورج گرہن کا آغاز انڈیا کے وقت مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوگا، 11 بجکر 17 منٹ پرسورج گرہن عروج پر ہوگا، سورج گرہن کا اختتام رات ایک بجکر 52 منٹ پر ہوگا۔

حالانکہ، یہ سورج گرہن ہندوستان میں نظر نہیں آئے گا اور نہ ہی ہندوستان میں رہنے والے لوگوں پر اس کا کوئی اثر پڑے گا۔ یہ سورج گرہن کمبوڈیا، چین، امریکہ، مائیکرونیشیا، ملائیشیا، فجی، جاپان، ساموا، سولومن، بیرونی، سنگاپور، تھائی لینڈ، انٹارکٹیکا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ویت نام، تائیوان، پاپوا نیو گنی، انڈونیشیا، فلپائن، میں دیکھا جاسکے گا۔ جنوبی بحر ہند اور جنوبی بحر الکاہل جیسی جگہوں پر نظر آئے گا۔

دنیا میں آخری بار مکمل سورج گرہن دسمبر 2021 میں ہوا تھا مگر اس کا مشاہدہ صرف انٹارکٹیکا میں ہوا تھا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)