سابق رکن اسمبلی آصف شیخ‌ کا مطالبہ CAA.NRC نہیں لاگو کیا جائے

0

 مالیگاؤں (پریس ریلیز) ملک کا مسلمان سی اے اے کو لیکر خوف زدہ ہورہا ہے اور این آر سی کو لیکر بھی مسلمانوں میں ایک تجسس و خوف کا ماحول بنا ہوا ہے 


مرکزی حکومت نے بھارتیہ جنتا اور آر ایس ایس کے چلتے ایک سماج بالخصوص مسلمانوں کو نشانہ بنانے جا جو غیر قانونی طریقہ اختیار کیا ہے وہ اصل میں جمہوریت کے بھی خلاف نظر آرہا ہے کیونکہ مذہبی آزادی کے دستوری حقوق کو توڑ مروڑ کر نئے نئے کالے قوانین بنائے جارہے ہیں جو صرف اقلیتی طبقہ بالخصوص مسلمانوں کو ذہن میں رکھ کر ٹارگٹ کیا جارہا ہے ۔حال ہی میں CAA سٹیشنز امینٹمینٹ ایکٹ قانون پورے ملک میں نافذ کیا گیا جو کہ اس قانون کے مستفادہ کنندگان میں سے مسلم سماج کو نظر انداز کردیا گیا ہے یعنی پڑوسی ممالک کے چاروں ملکوں سے غیرقانونی مسلم ہندوستان میں آباد ہونگے لیکن مسلمانوں کو شہریت نہیں ملیگی ۔اس قانون سے پورے ملک میں بے چینی کا ماحول بنا ہوا ہے ۔عام مسلمانوں میں ڈر و خوف اور دہشت کا ماحول بنا ہوا ہے اس لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کے خلاف چناؤ لڑنے والے سب سے بڑے سیکولر گروپ بنام انڈیا الائنس کے لیڈران اس جانب توجہ دیں اور ملک سے CAA اور NRC اور کامن سول کوڈ کے خاتمہ کی کوشش کریں ۔آصف شیخ نے اپنے مکتوب میں لکھا ہے کہ ملک عزیز ہندوستان کے سیاسی رہنما آپ ہیں اور آزاد ہندوستان سے قبل اور جنگ آزادی سے لیکر آج تک ملک کی پوری ایمانداری سے خدمت کرنے، ملک کے لئے اپنی جان دینے والے کروڑوں مسلمان کو آج اپنے ہی ملک ہندوستان میں دوہرے درجے کا شہری بنایا جارہا ہے جو کہ قانون و دستور ہند کے خلاف ہے ۔ہر محاذ پر مسلمانوں کو نشانہ بنانا مناسب نہیں ہے ۔آج ملک میں CAA اور NRC جیسے قانون نافذ کرکے اور کامن سول کوڈ کے نام پر مسلمانوں کو ڈرایا جارہا ہے


اس لئے ہم آپ سیاسی رہنماؤں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ ملک کی عوام بالخصوص مسلمانوں سے وعدہ کریں اور اپنے مینو فیسٹو میں یہ عنوان شامل کریں کہ اگر انڈیا اتحاد کو لوک سبھا چناؤ میں کامیابی ملتی ہے اور اقتدار ملتا ہے تو پھر انڈیا اگھاڑی اس ملک سے CAA اور NRC  اور کامن سول کوڈ جیسے دیگر قانون کو ختم کریگی اور ملک میں آباد اقلیتوں کو پوری پوری آزادی کے ساتھ دستور ہند کے مطابق جینے کا حق دلوانے میں شانہ بشانہ رہے گی ۔ آصف شیخ نے مکتوب کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے، این سی پی صدر شرد پوار ،شیو سینا لیڈر ادھو ٹھاکرے، ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی و کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے مہا سچیو کامریڈ ڈی راجہ، ای میل پر روانہ کیا ہے ۔اسطرح کی تفصیلات ایک پریس اعلامیہ کے ذریعے آصف شیخ رشید نے نمائندہ کو بغرض اشاعت روانہ کی ہے ۔انہوں یہ بھی کہا کہ اگر انڈیا اگھاڑی ملک کے مسلمانوں کے مطالبات کو تسلیم نہیں کرتی ہے تو پھر لوک سبھا چناؤ میں حالات کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا لیکن اتنا تو طئے ہے کہ ہم کل بھی بی جے پی سے سیاسی لڑائی کرتے رہے ہیں اور آگے بھی لڑتے رہیں گے لیکن اپنے انداز میں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)