دردناک سڑک حادثے میں دو عورتوں کی موت, تین افراد شدید طور پر زخمی

0

 


میرٹھ، کٹھور حلقے میں دیر رات ہوئے ایک دردناک سڑک حادثے میں جہاں ایک پریوار کی دو خواتین کی موقع پر موت ہوگئ, وہیں تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے. حادثے کے وقت سبھی لوگ اسپتال سے واپس لوٹ رہے تھے. موصولہ اطلاع کے مطابق شہاجہاں پور کے محلہ قریشیان کی رہنے والی گلستا کی بیٹی اتوار کے روز چھت سے گر گئ تھی. جس کے بعد پریوار کے لوگ زخمی بچی کو میرٹھ کے ایک اسپتال میں لے کر گئے تھے.

جہاں اس بچی کی حالت کو نازک دیکھتے ہوئے بچی کو دہلی کے لئے ریفر کر دیا گیا. پریوار کے کچھ لوگ بچی کو لے کر دہلی چلے گئے. جبکہ گلستا سمیت اس کا ایک بھانجہ, گھر کا ایک فرد رئیس اور اس کی بیوی رخسانہ اور ماں فاطمہ ماروتی ژین کار سے دیر رات شاہجہاں پور واپس لوٹ رہے تھے۔
ذرائع ابلاغ سے پتہ چلا ہے کہ اس دوران شاہجہاں پور مدرسے کے نزدیک گڑھ مکتیشور کی طرف سے آ رہے تیز رفتار ٹرک نے کار کو زوردار ٹکر مار دی. حادثے میں رخسانہ اور فاطمہ کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئ. جبکہ دیگر تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے.
حادثے کی اطلاع کے بعد موقع پر پہونچی پولس نے زخمیوں کو اسپتال بھیجتے ہوئے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے رخصت کیا. اسی کے ساتھ حادثے کی جانکاری متاثر افراد کے اہل خانہ کو دی. جس کے بعد حادثے سے متاثر افراد کے اہل خانہ میں ایک کہرام مچ گیا
وہی اسپتال میں زیر علاج رئیس و دیگر کی حالت نازک بنی ہوئ ہے. اس حادثے پر تھانہ کٹھور کے انسپکٹر اروند موہن شرما نے کہا کہ حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا. ٹرک کو قبضے میں لے کر فی الحال ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)