مہنگی گیس کی وجہ سے سلنڈر کباڑخانے میں فروخت ، ویڈیو وائرل

0

 


بھوپال،23؍اکتوبر؍ ایسی ہی ایک ویڈیو مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ سے وائرل ہوئی ہے جس نے مرکزی حکومت کی اجولہ اسکیم کی حقیقت کو بے نقاب کردیا ہے۔ ویڈیو میں اجولہ اسکیم کے تحت ملنے والے سلنڈر کباڑمیں پڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ معلومات کے مطابق سلنڈر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے لوگوں نے اب لکڑی کے چولہے پر دوبارہ کھانا پکانا شروع کر دیا ہے۔

دراصل سابق وزیر اعلیٰ کمل ناتھ نے ردی میں فروخت ہونے والے سلنڈر کی ویڈیو ٹویٹ کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ یہ منظر اس ریاست کا ہے جہاں ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے اجولہ اسکیم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے بھنڈ میں مودی حکومت کی سب سے زیادہ مشہور اجولہ اسکیم کے گیس سلنڈر اور چولہے جنہیں ردی کے طور پر فروخت کیا جا رہا ہے ، تنکے کے ڈھیر میں پڑے ہوئے ہیں۔

یہ صورتحال اس ریاست کی ہے جہاں ملک کے وزیر داخلہ نے جبل پور میں اجولہ اسکیم کا دوسرا مرحلہ شروع کیا تھا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والوں نے اب سلنڈر بھرنا بند کر دیا ہے۔ ضلع کے تقریبا 60 فیصد لوگوںنے سلنڈر بھرنا بند کر دیا ہے۔ اس وقت ایک سلنڈر 925 روپئے سے 1050 روپئے میں فروخت ہورہا ہے

 


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)