مسجدوں سے. لاؤڈ اسپیکر اتارنے سے کیا مہنگائی کم ہوجائیگی؟

0

 شردپوار صاحب کے مکان پر پتھراؤ کی سخت مذمت (حاجی محمد یوسف نیشنل)


مالیگاؤں (پریس ریلیز) مورخہ 8/اپریل کو مہاراشٹر راشٹروادی کانگریس پارٹی مائناریٹی نائب صدر حاجی محمد یوسف نیشنل نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جن کی سیاسی بساط ختم ہوچکی ہے.وہ لوگ خود کوسیاست میں زندہ رکھنے کے لئے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا میں چھانے کے لئے مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے کی بات کررہے ہیں.میرا ان سے یہ سوال ہیکہ کیا مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے سے بے روزگاروں کو روزگار مل جائیگا؟ کیا مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے سے پیٹرول,ڈیزل,رسوئی گیس کے دام کم ہوجائینگے؟ کیا مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے سے اناج,تیل,کے دام کم ہوجائینگے؟ کیا مساجد سے لاؤڈ اسپیکر اتارنے سے مہنگائی کم ہوگی؟ 

   اگر بات ہی کرنی ہے تو روزگار کی بات کرو مہنگائی کم کرنے کی بات کرو,عوام کے جذبات بھڑکانے کا کام بند کریں.رمضان کا مبارک مہینہ چل رہا ہے,برادران وطن کے تہوار بھی عنقریب ہیں.


ہم سینٹرل وریاستی وزیرداخلہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسی شرانگیزی کرنیوالوں کیخلاف سخت سے سخت کاروائی کریں.تاکہ پھر کوئی ایسی شرانگیزی کی حرکت نہ کریں.

  حاجی محمد یوسف نیشنل نے راشٹروادی کانگریس پارٹی کے سپریمو شردچندرجی پوار صاحب کے مکان پر ہوئے پتھراؤ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے.اور کہا کہ سیکولرازم کا دوسرا نام شردچندرجی پوار صاحب ہے.

ایس ٹی ڈرائیوروں کو ہائی کورٹ کا حکم آچکا ہیکہ ایس ٹی ڈرائیور اپنی نوکریوں پر واپس جائیں.یہ کیوں نہیں جارہے ہیں؟ 

شردپوار صاحب کے گھر پر جو پتھراؤ ہواہے.وہ کوئی مانگ پوری کروانے کے لئے نہیں کیا گیا ہے. بلکہ انکے اشارے پر ہوا ہے جنکی ریاست مہاراشٹر میں سیاسی بسات ختم ہونیکے دہانے پر ہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)