ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول قلم آباد ماور ہندواڑہ نے منایا عالمی یوم صحت

0

 مقررين حضرات نے دیا ماحولیاتی صفائی پر زور


گوہر خاکی /ماور ہندواڑہ / عالمی یوم صحت اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے 1950ء سے ہر سال دنیا بھر میں 7 اپریل کو صحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد دنیا بھر میں صحت و امراض سے بچاؤ کے لیے شعور اجاگر کرنا ہے۔ 1948ء میں یہی دن تھاجس روز عالمی ادارہ صحت کا قیام عمل میں آیا تھا۔ ہر سال صحت کے کسی خاص موضوع کے تحت تمام دنیا کے ممالک اِس دن کو مناتے ہیں۔اسی مناسبت سے آج ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول قلم آباد ماور ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا. جس میں مقرر اساتذۂ کرام کے علاوہ کثیر تعداد میں طلبہ و طالبات نے حصہ لیا. مقررین نے صحت عامہ اور ماحولیاتی صفائی کو موضوع بحث بنایا. پروگرام کا آغاز حسب معمول تلاوت قرآن پاک و گلہائے عقیدت بدرگاہ خیر انام صل اللہ علیہ والہ وسلم سے ہوا جس کا سہرا دانشکدهٔ ھذا کے ہونہار طلبہ و طالبات (شارق احمد بھٹ، مبینہ نزیر) کے سر جاتا ہیں. نظامت کے فرائض نوڈل آفیسر کلچرل ونگ جناب ارشد محی الدین صاحب نے انجام دیئے. وہیں پروگرام کے میزبان فزیکل ایجوکیشن ونگ کے سربراہ جناب غلام رسول بھٹ صاحب ایوان صدارت براجمان رہے. جن ذی وقار مقرر اساتذہ صاحبان نے اس موقعے پر اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا ان میں خاص طور لیکچرر اکنامکس جناب طاہر نزیر صاحب، لیکچرر زالوجی ڈاکٹر فیاض احمد صاحب، لیکچرر باٹنی جناب محمد شفیع بھٹ صاحب، جناب ماسٹر محمد شفیع آخون صاحب قابل ذکر ہیں. حاضرین اساتذہ کرام میں جناب عبدالرحمن دھوبی صاحب، جناب ارشاد محمد کار صاحب، جناب اعجاز احمد ڈار صاحب،جناب عمر نزیر قریشی صاحب، جناب جاوید احمد میر صاحب، جناب محمد اسحاق وانی صاحب، جناب محمد اقبال میر صاحب موجود تھے جبکہ غیر تدریسی عملہ بھی پروگرام میں پیش پیش رہا. اس دوران طلبہ و طالبات نے بھی اس پروگرام میں شرکت کر کے اسے مزین کیا.اور مسابقتی تقاریر میں حصہ لیا. مسابقتی تقاریر میں بحیثیت جج اپنے فرائض انجام دینے والے حضرات مین ڈاکٹر فیاض احمد پرے صاحب، جناب محمد شفیع آخون صاحب اور جناب غلام رسول بھٹ صاحب شامل تھے. جس میں اول پوزیشن سہل احمد میر، دوم عمر خیام. سوم اعجاز ایوب خان نامی طالبعلم نے حاصل کر کے مدرسین کے ساتھ ساتھ اپنے والدین کا نام روشن کیا.



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)