پے ٹی ایم یو پی آئی صارفین کیلئے آئی اچھی خبر

0
نئی دہلی : (پریس ریلیز) پے ٹی ایم یو پی آئی (Paytm UPI) صارفین کے لیے اچھی خبر آئی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا نے NPCI سے کہا ہے کہ وہ Paytm کی UPI سروس کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے۔ NPCI کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے مرکزی بینک نے کہا کہ Paytm ایپ کے ذریعے سروس کو برقرار رہے، اس کے لئے NPCI پیمنٹ سروس پرووائیڈر کے طور پر ہائی والیوم کے یو پی آئی ٹرانزیکشن کی صلاحت رکھنے والے 4-5 بینکوں کے سرٹیفیکیشن کی سہولت فراہم کرے ۔

قابل ذکر ہے کہ ریزرو بینک آف انڈیا کی ہدایت کے مطابق پے ٹی ایم پیمنٹس بینک 15 مارچ سے بند ہوجائے گا۔ ایسے میں Paytm کو بغیر کسی رکاوٹ کے پہلے کی طرح UPI لین دین جاری رکھنے کے لیے تھرڈ پارٹی ایپلیکیشن پرووائیڈر (TPAP) کی ضرورت ہوگی، جس کی سہولت NPCI کے منظور شدہ بینک فراہم کریں 
گے۔


آر بی آئی کے اس حکم سے صارفین کو یو پی آئی اکاؤنٹ منتقل کرنے میں مدد ملے گی۔ UPI اکاؤنٹ کو فعال رکھنے کے لیے اسے بینک اکاؤنٹ سے لنک کرنے کی ضرورت پڑتی ہے۔ فی الحال بہت سے ایسے صارفین ہیں جو Paytm Payments Bank کے ذریعے UPI کا استعمال کرتے ہیں۔ پے ٹی ایم پیمنٹس بینک 15 مارچ کے بعد خدمات فراہم نہیں کر سکے گا۔ اگر پے ٹی ایم پیمنٹ بینک کا صارف اپنے UPI اکاؤنٹ کو 15 تاریخ سے پہلے کسی دوسرے بینک سے لنک نہیں کرتا ہے، تو وہ آگے ٹرانزیکشن جاری نہیں رکھ سکتا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)