صوبائی جمعیت کی مجلس عاملہ میں حافظ عنایت اللہ محمدی "ناظم" منتخب

0

  • مجلس علماءاہل حدیث، رویت ہلال کمیٹی، تاریخ اہل حدیث مرتب کرنا جیسے اہم فیصلے کئے گئے۔

مورخہ 27 جون 2021بروز اتوار صبح 10بجے اہل حدیث منزل،گولڈن نگر مالیگاؤں کی صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر کے ارکان عاملہ کی میٹنگ صوبائی جمعیت کے امیر ڈاکٹرسعیداحمد فیضی کی صدارت میں منعقد ہوئی۔



آخر میں مجلس عاملہ کے اراکین نے بالاتفاق فیصلہ کیا کہ ذمہ داران جمعیت اورصوبائی جمیت سے منسلک متحرک وفعال افراد پر جو کوئی نازیبا الفاظ استعمال  کرتے ہیں ہم ان کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔اور حسب ضرورت  اس پر تادیبی کاروائی کی جاسکتی ہے۔اس میٹنگ میں اراکین مجلس عاملہ کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔ جس میں خصوصیت کے ساتھ مولانا یوسف محمدی(ناندیڑ) مولانا عطاء اللہ محمدی(آکوٹ) رضوان احمد سلفی (احمد نگر) مولانا طاہر بیگ محمدی (شولاپور) مولاناعبدالوحیدسلفی(ناسک) جناب سلیم بھائی( ناگپور ) مولانا کلیم احمد محمدی (اورنگ آباد) مولانا جمال الدین محمدی (دھولیہ) حافظ زاھد محمدی (نندوربار) جناب محمد اسرائیل (آکولہ) سیٹھ رشید احمد فیضی،مولانا شکیل احمد فیضی،شفیق الرحمن،نور پریس،اقبال احمد محمدی ،حافظ اشفاق احمد محمدی، حافظ سعد عمیر مدنی وغیرہ اراکین عاملہ ومدعوئین خصوصی شریک رہے۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)