ضعیف شخص کی نعش فریج میں پائی گئی _ پوتا گرفتار

0

 


ورنگل _ تلنگانہ کے ورنگل ضلع میں ایک دل دہلانے والے واقعہ میں ایک ضعیف شخص کی نعش فریج میں پائی گئی جس کے بعد پولیس نے اس ضعیف شخص کے پوتے کو حراست میں لے لیا۔اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اس شخص کی شناخت بالیا کے طورپر کی گئی ہے جو ضلع کے پرکال ساگر کا رہنے والا ہے۔اس ضعیف شخص کی موت دودن پہلے ہوئی تھی۔


اس ضعیف شخص کی صحت گذشتہ چند دنوں سے خراب تھی۔پولیس کو اس معاملہ کی جانچ میں اس بات کا پتہ چلا۔پوچھ گچھ پر اس کے پوتے نے پولیس کو بتایاکہ آخری رسومات کے لئے اس کے پاس رقم نہیں تھی اسی لئے اس نے اپنے دادا کی نعش کو فریج میں رکھ دیا ۔یہ معاملہ اُس وقت منظرعام پر آیا جب دو دن سے اس ضعیف شخص کے نظر نہ آنے پر پڑوسی اس کے مکان پہنچے اور جب انہوں نے فریج کو کھولا تو ضعیف شخص کی لاش پائی گئی۔


ان افراد نے پولیس کو اس بات کی اطلاع دی۔پڑوسیوں نے اس ضعیف شخص کی موت پر شبہ ظاہر کیا اور اس کی مشتبہ موت کی تفصیلات سے پولیس کو واقف کروایا۔پولیس اس بات کی جانچ بھی کررہی ہے کہ اس ضعیف شخص کی موت کے بعد اس کے پوتے نے اس کی آخری رسومات کے سلسلہ میں رشتہ داروں اور پڑوسیوں سے مالی مدد کی خواہش کیوں نہیں کی۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)