گائے کو بھی بنیادی حقوق دیئے جائے اور اسے قومی جانور تسلیم کیا جائے. الہ آباد ہائی کورٹ

0

  


حیدرآباد _ الہ آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ گائے کو بھی بنیادی حقوق دیئے جائیں۔ عدالت نے یہ ریمارک انسداد گاو کشی کے تحت گرفتار ایک شخص کی ضمانت مسترد کرتے ہوئے کیا۔ہائی کورٹ کے جج جسٹس شیکھر کمار یادو نے اپنے فیصلے میں کہا کہ عالمی فلاح تبھی ہوتی ہے جب گائے محفوظ ہو۔ گورکشنا کسی خاص مذہب سے تعلق نہیں ہے۔ یہ ہندوستانی ثقافت کا حصہ ہے۔ جسٹس شیکھر کمار یادو نے کہا کہ ہر شہری کو یہ ذمہ داری لینی چاہیے۔

 جج نے فیصلہ دیا کہ گائے کو قومی جانور کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے اور پارلیمنٹ میں قانون سازی کی جانی چاہیے تاکہ گائے کو بھی بنیادی حقوق مل سکیں۔ جج نے جاوید نامی شخص کی جانب سے ضمانت کے لیے دائر درخواست کو مسترد کرتے ہوئے یہ ریمارکس کئے ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)