تیس ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے ایک پولیس آفیسر اور ایک پولیس سپاہی رنگے ہاتھوں گرفتار

0

 


مالیگاوں (نامہ نگار) آج ناسک ضلع اینٹی کرپشن محکمہ مالیگاوں شہر کے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں کاروائی کرتے ہوئے ایک اے پی آئے اور ایک پولس سپاہی کو 30 ہزار روپئے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے واقعہ کی تفصیل کچھ اس طرح ہیکہ ایک تیس سالہ خاتون نے اینٹی کرپشن محکمہ میں شکایت درج کروائی تھی کہ ان کہ شوہر کی مزید پولس کسٹڈی نہ بڑھانے اور مزید کیس نہ بنانے کیلئے آفیسر تیس ہزار روپیہ رشوت طلب کررہے ہیں. بعد ازاں سنیل کڈاسنے کی سرپرستی میں ناسک ضلع اینٹی کرپشن محکمہ نے آج شہر کے آزاد نگر پولس اسٹیشن میں کاروائی کرتے ہوئے دونوں کو رنگے ہاتھ گرفتار کیا ہے. 

گرفتار شدگان میں سنیل ہمت راؤ پاڑوی عمر 40 سال پولس نائیک آزاد نگر پولس اسٹیشن اور پردیپ نوناتھ اہواڑ عمر 34 سال معاون پولس نرکشک آزاد نگر پولس اسٹیشن اس کاروائی میں سنیل کڈاسنے کیساتھ پولس دیپک تشارے، سچن گوساوی، اور راجو گیتے وغیرہ شریک رہے.

واضح رہے کہ اب سے قبل شہر کے تعلقہ پولس اسٹیشن میں بھی اسطرح کا ایک واقعہ پیش آچکا ہے. شہر میں بڑھتی رشوت ستانی کی روک تھام کیلئے اینٹی کرپشن محکمہ کو متحرک رہنے کی ضرورت ہے۔ آزاد نگر پولس اسٹیشن میں ہونے والی یہ کاروائی آج شہر میں چرچا کا باعث رہی۔ جتنی منہ اتنی بات بہرحال رشوت ستانی کیخلاف روک لگانے کی ضرورت ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)