ڈاکٹر خالد پرویز کے دست مبارک سے آل انڈیا جمیعت القریش کے نو منتخبہ عہدے داران کا استقبال

0

 جمیت القریش کی کارکردگی کی سراہنا ، ہر موقع پر نماٸندگی کا اظہار

موجودہ حالات میں قریش برادری فرقہ پرستوں کا سب سے آسان ہدف ، لیکن ہم ہر طرح سے جواب دینے کو تیار


مالیگاٶں (4 اکتوبر 2021) ۔ بروز اتوار کو نماز مغرب کے بعد نیاپورہ مشاورت چوک ٹیپوسلطان ٹاور کے پاس آل انڈیا جمیعت القریش کے ناسک ضلع لیول پر نومنتخب چار ذمے داران ، ناسک ضلع کے صدر شیخ یوسف قریشی ، کارگذار صدر عبداللہ پہلوان قریشی ،نائب صدر حاجی عثمان باگیا قریشی ، ناٸب صدر صابر قریشی صاحبان ، اور دیگر حضرات کا استقبال مجلس اتحاد المسلمین شمالی مہاراشٹر کے صدر الحاج ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کی جانب سے اور انکے دست مبارک سے کیا گیا ۔ اسی کے ساتھ شہر کے قریشی برادری کے سرکردہ افراد و ذمہ داران کا استقبال بھی ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کے دست مبارک سے کیا گیا۔

اس مختصر استقبالیہ تقریب کی نظامت مجلس اتحاد المسلمین کے شہری OBC صدر اسمعیل رحمانی صاحب نے کی۔ اپنی مختصر و مدلل گفتگو میں ڈاکٹر خالد پرویز صاحب نے قریش برادری کی سبھی عہدے داران کو مبارکباد دیتے ہوٸے ہمت و حوصلے سے کام لینے کا مشورہ دیا ۔ کیونکہ ملک کے موجودہ حالات میں قریش برادری فرقہ پرستوں کا سب سے آسان ہدف بن چکی ہے ۔ برسوں سے قانونی طور پر اس کاروبار سے جڑے افراد پر مختلف الزامات لگاکر ماب لنچنگ کے واقعات پیش آرہے ہیں ۔ اپنے تجربات بیان کرتے ہوٸے ڈاکٹر خالد پرویز نے کہا کہ گذشتہ دنوں جلگاؤں کے بدھواڑ میں اصغر قریشی کے ساتھ فرقہ پرستوں نے جو ماب لنچنگ کی اور اسے لہولہان کیا ۔ اسی کے ساتھ چند دنوں قبل ہمارے اپنے شہر کے کچھ قریش برادری کے نوجوانوں کے ساتھ بھی قریبی دیہات میں فرقہ پرستوں نے مار دھاڑ کیا ۔ اور ایسے واقعات میں ہم نے ہمارے قریش برادری کے ذمہ داران کے ہمراہ بروقت ہر ممکن کوشش کی ۔ اور ہم آگے بھی ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کے لیۓ تیار ہیں ۔ آج ہمیں لڑ کر اپنا حق چھیننا ہوگا ۔ ڈرنے اور گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ مجلس اتحادالمسلمین آپ لوگوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ آپ لوگوں کو جب بھی جیسی بھی ضرورت پڑے گی مجلس اتحادالمسلمین اور خانوادہ یونس عیسی آپ لوگوں کےساتھ ہے ۔ انشاءاللہ آپ کے شانہ بشانہ حاضر رہے کر دبنگ مجلسی انداز میں ساتھ دیا جاۓ گا ۔آخر میں عبداللہ پہلوان قریشی نے جمیعت القریش کی آل انڈیا لیول کی روداد بتائی ۔


اس مختصر استقبالیہ تقریب میں ضلعی لیول کے چاروں ذمہ داران کے علاوہ ، شفیق قریشی ، وکیل، قریشی ، حاجی نعیم قریشی ، سابق کارپوریٹر شبیر احمد ببلو قریشی ، ظفر ببلو قریشی ، اسمعیل قریشی ، اشتیاق قریشی صاحبان کا اعزاز بھی ڈاکٹر خالد پرویز کے ہاتھوں کیا گیا ۔

 فیضان رجو بلاک صدر ، عتیق مقادم ، کلیم بھیا ، سعید مقادم ، سلیم رضوی ، آصف بنداس ، سمیت قریشی برادری کے سرکردہ افراد موجود تھے ۔ عبداللہ پہلوان قریشی صاحب نے ڈاکٹر خالد پرویز صاحب کا اور حاضرین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ اسمعیل رحمانی صاحب کی دعا پر تقریب کا اختتام ہوا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)