مالیگاؤں کی عوام کی ہمدردی، مہمان نوازی نے دل خُوش کردیا، فلم اداکار علی خان

0

 


خُدا گواہ، کہرام، شرفروش، انڈین، ماں تجھے سلام، علی بابا چالیس چور، سمیت 100 سے ذائد بالی ووڈ فلموں اور درجنوں ٹی وی سرئیل میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والے فلم اداکار علی خان مالیگاؤں محسن انسانیت اور خدا داد تحریک کے زیر اہتمام اجتماعی شادی پروگرام میں تشریف لائے تھے اس موقع پر Apna Shaher یوٹیوب چینل پر صرف ایک ہی سوال کے جواب میں انہوں کہا کہ میں مالیگاؤں میں بہت پہلے ایک بار اور آچُکا ہوں، یہ دوسری مرتبہ مالیگاؤں آنے کا موقع ملا حالانکہ خالد سرحدی میرے بہت پُرانے ساتھی ہیں بہت زمانے سے میرے کونٹینٹ میں ہیں، ہمیشہ فون پر گفتگو کرتے ہیں اور میرے حال چال پوچھتے ہیں،لیکن آج مالیگاؤں بدلا ہوا نظر آیا، جب 10 سال پہلے میں یہاں آیا تھا تو شہر کی سڑکیں بہت ذیادہ خراب تھیں اب شاید سُدھار ہو رہا ہے، میں مالیگاؤں کی عوام کے لئے دعا کرتا ہوں اور ایم ایل اے مفتی صاحب سے گزارش کرتا ہوں کہ یہاں کی سڑکیں بنوائیں اور پانی وغیرہ کا انتظام بھی کریں،

انہوں نے بتایا کہ وہ مالیگاؤں میں اجتماعی شادی پروگرام میں شفیق اینٹی کرپشن صاحب کی دعوت پر آئے ہیں شفیق اینٹی کرپشن، آصف بھائی نیشنل والے اور معین بھائی کو مبارک باد بھی پیش کی کہ وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، مالیگاؤں میں ہمدردی، مہمان نوازی، عوام کا پیار بہت ذیادہ ہے، دل خُوش ہوگیا،



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)