وزیر اعظم اسکیم سے مفت میں اناج مزید 6 ماہ اور ملے، شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن

0

 


مالیگاؤں، وزیر اعظم غریب اناج کلیان یوجنا کو مزید 6 ماہ بڑھانے کے لیے شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا وفد ،مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر بھارتی پوار اور مرکزی اقلیتی وزیر مختار عباس نقوی کی قیادت میں 30 نومبر کو دلّی میں وزیر اعظم شری نریندر مودی سے ملاقات کرے گا۔ اس سلسلے میں کل شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن کا ایک وفد نا ندگاؤں میں وزیر صحت ڈاکٹر بھارتی پوار سے ملا، ڈاکٹر صاحبہ نے وفد کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ 29 نومبر کو دلّی آ جائیے،میں آپ کو وزیر اعظم شری نریندر مودی جی سے ملاقات کروا دونگی۔ اس سےپہلےشہیدعبدالحمیدفاؤنڈیشن کی طرف سے وزیر اعظم شری نریندر مودی جی کو اس مطالبے پر email کیا جا چکا ہے۔وفد مرکزی وزیر خوراک پيوش گوئل سے بھی ملاقات کریگاعوام کو یاد ہو گا کے کرونا کے دونوں پریڈ میں وزیر اعظم غریب اناج کلیان اسکیم کے تحت غریب عوام کو مفت میں راشن دیا جا چکا ہے، آج عوام کرونا کی مہا ماری سے ابھی تک نکل نہیں سکے ہیں،اس لیے مزید 6 ماہ غریب عوام کو مفت میں اناج دیا جائے، مطالبہ شہیدعبدالحمید فاؤنڈیشن نے email کے ذریعے کیا ہے، اسی مطالبہ کو لے کر شہید عبدالحمید فاؤنڈیشن دلّی جا رہا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)