آریان خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں:بمبئی ہائی کورٹ

0
ممبئی: ممبئی ہائی کورٹ نے بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اور دو دیگر کو منشیات کے ایک کیس میں راحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف ابتدائی طور پر ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے جس سے یہ ثابت ہو سکے کہ انھوں نے جرم کرنے کی سازش رچی تھی۔

جسٹس این ڈبلیو سامبرے کی سنگل بنچ نے 28 اکتوبر کو آریان خان، ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور فیشن ماڈل منمن دھامیچا کو ایک ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دی تھی۔ حکم کی تفصیلی کاپی ہفتہ کو دستیاب کرائی گئی۔

عدالت نے کہا کہ آریان خان کے فون سے حاصل کردہ واٹس ایپ چیٹس کے مشاہدے سے پتہ چلتا ہے کہ اس میں کوئی قابل اعتراض بات نہیں تھی۔ اس سے یہ پتہ نہیں چلتا کہ آرین، مرچنٹ اور دھامیچا نے کیس کے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اس جرم کی سازش کی تھی۔

ہائی کورٹ کی طرف سے عائد کردہ ضمانت کی شرائط کے مطابق، انھیں ہر جمعہ کو جنوبی ممبئی میں این سی بی کے دفتر میں اپنی موجودگی کی نشاندہی کرنے کے لیے حاضر ہونا پڑے گا اور اس طرح کے جرائم میں ملوث نہیں ہونا چاہیے۔ آرین خان، مرچنٹ اور دھامیچہ کو ملک نہ چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے.

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)