وسیم رضوی کی ناپاک کتاب پر پابندی عائد کی جائے اور اسے گرفتار کیا جائے۔

0

مرکز اہلسنت بریلی شریف سے گستاخ وسیم رضوی کے خلاف اٹھی آواز اسکی کتاب پر پابندی عاید کی جائے اور اسے گرفتار کیا جائے:حضرت منانی میاں



 بریلی 1, دسمبر 2021, (پریس ریلیز)  شان رسالت میں گستاخی کے خلاف اس وقت ملک میں بےچینی پھیلی ہوئی ہے گستاخ وسیم لعنتی کی توہین آمیز کتاب کو لیکر دیش کا مسلمان سخت نالاں ہے گستاخان رسول کے منہ پر لگام لگانے کےتعلق سے بریلی شریف کے,, ایوان فرحت,, میں تحفظ ناموس رسالت پر ایک اہم میٹنگ منعقد ہویی جس کی صدارت شہزادہ اعلی حضرت شیخ طریقت حضور منانی میاں صاحب قبلہ نے فرمائی ممبئی سے تشریف لاے رضا اکیڈمی کے سربراہ محافظ ناموس رسالت حضرت مولانا الحاج محمد سعید نوری صاحب قبلہ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اجلاس کوخطاب کرتےہویےحضرت مولانا ڈاکٹر شہاب الدین رضوی نےاپنے افتتاحی تقریر میں شرکت کرنے والے مہمانوں اور معززین شہراور وکلاء کاتعارف کرایا ڈاکٹر شہاب الدین نے کہا کہ شیطان وسیم رضوی اپنی حدوں کو پار کرہا ہے جس کے خلاف یہ اہم میٹنگ منعقد کی گئی ہے اور کہا کہ یہ اجلاس بلانےکا مقصد صرف یہ ہے کہ حکومت ہند اور صوبائي حکومت شیطان وسیم رضوی کی ناپاک کتاب پر پابندی عاید کریں اور توہین رسالت کی پاداش میں اور ملک میں فساد برپا کرنے کے جرم میں لعنتی وسیم رضوی کو گرفتار کیاجائے


حکومت ہمارے مطابات پر سنجیدگی سے غور کرے مسلمان سب کچھ برداشت کرسکتا ہے مگر پیغمبر اسلام کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں کر سکتا ممبئی سے آے مولانا محمد عباس رضوی ترجمان رضااکیڈمی نے ناموس رسالت کے حوالے سے رضا اکیڈمی کی کارکردگی بتاتے ہوے کہا کہ رضا اکیڈمی نے ممبئی میں گستاخ وسیم رضوی کے گرفتاری کی مانگ کرتے ہوے اور اس کی توہین آمیز کتاب پر پابندی عاید کرنے کے لیے پائیدھونی پولیس اسٹیشن ممبئی میں ایف,آیی آر درج کروایا ہے رضا اکیڈمی کے ترجمان نے کہا کہ رضا اکیڈمی نے مطالبہ کیا ہے کہ تحفظِ ناموسِ رسالت پر قانون بناکر مذہبی نفرت پھیلانے والوں پر شکنجہ کسا جائے تاکہ نفرت کے سوداگروں کو ملک میں مذہبی تشدد بھڑکانے کی جرات نہ ہوسکے اجلاس کے مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد سعید نوری صاحب نے بریلی شہر کے عاشقان رسالت کو خوب خوب  سراہا کہ آج شہر محبت بریلی شریف سے اعلی حضرت کے چاہنے والے تحفظ ناموس رسالت کے لیے لعنتی وسیم رضوی کی گرفتاری اور اس کی ناپاک کتاب پر پابندی  لگانےکے مطالبے کو لیکرمیدان میں آیے ہیں مجھے امید ہے کہ انشاءاللہ اب یہ سلسلہ رکنے والانہیں ہے اب بھارت کے ہر شہر ہر ضلعے سے ملعون وسیم رضوی کے خلاف آواز اٹھے گی اور وہ دن دور نہیں کہ بہت جلد وسیم رضوی گرفتار بھی ہوگا اور اس کی متنازعہ کتاب پر پابندی بھی عاید ہوگی بلکہ میری تو اپیل ہے کہ ملک کا ایک ایک مسلمان اپنے نبی کی عظمت کی خاطر قانونی دایرے میں آیین کی روشنی میں وسیم لعنتی پر مقدمات درج کرواییں اور اس کی کتاب پر پابندی لگوانے میں کوشش کریں


 نوری صاحب نے کہا کہ جس طرح سلمان رشدی کی شیطانی آیات پر پابندی عاید کی گیی تھی اسی طرح وسیم رضوی کی کتاپ پربھی پابندی عاید ہوگی اس اجلاس کے کنوینر جناب ایڈوکیٹ تصور حسین نے کہا کہ ایک وکیل ہونے کے ناطے تحفظ ناموس رسالت کے لیے جو بھی قانونی صلاح مشورے اور مقدمات کی پیروی کے لیے ہم ہروقت تیار ہیں اس پر ہمیں کویی اجرت نہیں چاہیے اس کااجر ہمیں مصطفی جان رحمت صلى الله تعالی علیہ وسلم عطاء فرمادیں گےاس اجلاس کو نواسہ حضور مفتی اعظم حضرت مولانا سراج رضا , شہزادہ تحسین ملت انجینیرحضرت شعیب رضا نے بھی خطاب کیا آخر میں شیخ طریقت حضور منانی میاں نے کھل کر وسیم رضوی کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ فورا اس کی ناپاک کتاب پر پابندی لگایی جاے مہاراشٹر میں بے قصور مسلمانوں کوپھنسایا نہ جاے اور نہ ان پر بے جا مقدمات قایم کیا جاے ہم میلاد والے ہیں فساد والے نہیں ہیں فسادیوں کو پکڑا جاے جو فساد کروار ہے ہیں اور ہمارے نبی کی شان میں گستاخی کرکے ملک میں انتشار برپا کرنا چاہتے ہیں انہیں حکومت فورا گرفتار کرکے ملک میں امن وامان قایم کرے منانی میاں صاحب نے سخت لہجے میں کہا کہ ملک کا مسلمان صبر کررہاہے تو حکومت کو جاہیے کہ وہ فرقہ پرست عناصر کولگام لگاہے یہ مرکز اہلسنت بریلی شریف کی آواز ہے اسے معمولی نہ سمجھا جائے اس ملک میں بریلویوں کی بہت بڑی خدمات ہیں انہیں فراموش نہیں کيا جاسکتا ہم درگاہوں کے ماننے والے سنی صوفی مسلمان ہیں اگر ہماری باتوں پر غور نہ کیا گیا تو دیش بھر کے درگاہوں کے سجادہ نشین اور مشایخین طریقت اپنے مریدوں کے ساتھ لعنتی وسیم رضوی کی گستاخی کے خلاف میدان میں آجاییں گے ہمیں ہر تکلیف ,مصیبت گوارہ ہے مگر شان رسالت میں گستاخی ہرگز گوارہ نہیں اس موقع پر,, ایوان فرحت,, بریلی شریف نعرہ تکبیر ورسالت اور لبیک یارسـول اللہ کی صداؤں سے گونج اٹھا بلکہ سامعین کی طرف سے پھانسی دو پھانسی دو وسیم رضوی کو پھانسی دو کےنعرےلگ رہے تھے اس اجلاس میں بریلی کےمعزین کے ساتھ ارباب علم ودانش ,اوروکلاء کے علاوہ کثیر تعداد میں عاشقان رسول اورعلماے کرام موجود تھے



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)