سالانہ عرس پاک شہنشاہ مالیگاؤں

0

 تمام عاشقان اولیاء اللہ بلخصوص اہلیان مالیگاؤں کو یہ اطلاع دیتے ہوئے قلبی مسرت ہورہی ہے کہ 



شہنشاہ مالیگاؤں قطب الاقطاب سالک مسالک واقف اسرار خفی وجلی مجزوب ولی عاشق نبی وعلی سیدی مرشدی وسندی آقائی مولائی ملجائی حضرت غلام نبی شاہ قادری الچشتی رضی اللہ تعٰالی عنہ


حضرت غلام نبی بابا اکیڈمی مالیگاؤں کی جانب سے عرس پاک ہر سال کی طرح امسال بھی بڑے ہی تزک واہترام کے ساتھ منایا جائے گا ان شاء اللہ 


           پہلا پروگرام 


 ۲دسمبر بروز جمعرات بعد نماز عشاء حلقہ ذکرو* **شجرہ خوانی

بعدہ سلسلہ تعلیم وتربیت ومجلس بیعت


     دوسرا پروگرام 


٣دسمبر بروز جمعہ مسجد اہلسنت لطیفیہ اشرفیہ میں نماز جمعہ سے قبل خطاب عام


         تیسرا پروگرام


دواخانہ شفائے زہرا سلام اللہ علیھا کا انعقاد رکھا جائےگا جس میں حضرت علامہ مولانا مفتی ڈاکٹر محمد شفیق القادری صاحب قبلہ ایسے مریض جو روزی روزگار سے پریشان آفات بلیات جن جنات آسیب و دیگر بیماریوں سے پریشان حال افراد کی تشخیص و علاج کریں گے ان شاء اللہ 


بمقام نعمانی نگر گلی نمبر٣ ڈان بیکری والی گلی سید اظھر علی (انور ماسٹر ) کے مکان پر منعقد ہوگا 


            چوتھا پروگرام 

*مالیگاؤں٣ دسمبر بروز جمعہ بعد نماز عشاء درگاہ واقع بڑا قبرستان شہنشاہ مالیگاؤں قطب الاقطاب حضرت غلام نبی شاہ قادری رضی اللہ عنہ پر چادر پیشی وگل پیشی کی جائے گی


تمام عقیدت مندان اولیاء اللہ سےتمام پروگرام میں شرکت کرنے کی گزارش کی جاتی ہے 


الداعیان حضرت غلام نبی بابا اکیڈمی مالیگاؤں 


نوٹ ۔۔ حضرت علامہ مفتی شفیق القادری صاحب قبلہ کا قیام دو دن لطیفیہ اشرفیہ مسجد سے متصل روم میں ہی رہے گا

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)