جنتا بینک الیکشن میں تعمیری محاذ کو ملی کامیابی،جانیئے کس کو کتنی ملی ووٹ

0

 جنتا بینک چناؤ، تعمیری محاذ پینل کی جیت ، بنکر پینل کی کامیاب جدوجہد لیکن 500 ووٹوں سے شکست ، کس کو کتنی ووٹ ملی؟ جانیئے مکمل تفصیلات 


مالیگاؤں:27 مارچ گزشتہ کل 26 مارچ کو بنکروں کی بینک جنتا کوآپریٹو بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرس چناؤ بڑے ہی جوش و خروش کیساتھ عمل میں آیا ۔ آج نتائج ظاہر کئے گئے۔

 اس انتخاب میں تعمیری محاذ پینل کو یکطرفہ جیت ملی ہے اور محاذ کے تمام تر امیدوار کامیابی سے ہمکنار ہوئے جبکہ حزب مخالف شہر تعمیری محاذ (اپنا بنکر پینل) نے بھی اچھے انداز میں مقابلہ کیا اور کامیاب جدوجہد کرتے ہوئے مجموعی طور پر 1200 ووٹرس کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہا ۔تعمیری محاذ پینل سے تقریبا 500 ووٹوں کے فرق سے بنکر پینل کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔


موصول اطلاع کے مطابق ووٹ کی تفصیلی میں بتایا گیا ہے کہ کس امیدوار کو کس پیٹی پر کتنی ووٹ ملی اس سے قارئین کو جیت و ہار کا فرق سمجھنے میں آسانی ہوگی۔

بہر حال یہ الیکشن شہر کی تاریخ میں پہلی بار عوامی سطح پر لڑا گیا ۔جس میں کچھ شیئر ہولڈروں نے پہلی بار اہنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ آنے والے دنوں میں کیاکچھ تبدیلی آتی ہیں؟ ۔


تعمیری محاذ (جنرل سیٹ)

اخلاق احمد 1761

انصاری اخلاق 1754

علیم الدین ناز 1735

عابد رکشا والا 1753

محمد ایوب 1746

اکرام زاہد خان 1648

اقبال پہلوان صابر 1754

محمد حنیف 1718

یادو کنہیا لال 1653

لقمان احمد 1667


تعمیری محاذ (خواتین)

خدیجہ خورشید اپسرا 903

عابدہ صدیق ماسٹر 891


تعمیری محاذ (او بی سی)

سہیل احمد مشتاق 1848


تعمیری محاذ ( این ٹی)

سید مشتاق 1883


تعمیری محاذ ( ایس ٹی)

عارف خان عبدالمجید 1882


بنکر پینل (جنرل سیٹ)

عبدالخالق غلام محمد 1049

الطاف احمد یونس 986

علی احمد عبدالغنی 984

آھیرے منہوہر 980

کلیم علی اصغر 1051 

معین نظام الدین 1060

حاجی لئیق احمد 1049 

ابراہیم دادا میاں 1032

رشید شیخ بشیر 1032

رضوان عبدالمطلب 1099


بنکر پینل (خواتین ریزرو)

انصاری زبیدہ محمد 605

انصاری رضیہ نثار 575


بنکر پینل (او بی سی)

انصاری اسامہ حفیظ 1159


بنکر پیل (این ٹی)

غوثیہ پروین 110


بنکر پینل (ایس ٹی)

مشتاق کمال الدین 1115



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)