عادل پبلیکیشن پونے کے ذریعے تعلیمی ڈیجیٹل انقلاب

0

 ڈاکٹر منظور حسن ایوبی نے کیا ویب سائٹ کا اجراء


موجودہ دور میں تعلیمی نظام کے ڈیجیٹلائزیشن کے چلتے اردو اسکولوں اور طلباء و طالبات کو بھی زمانے کے ہم قدم رکھنے کے لیے عادل پبلیکیشن نے پہل کی ہے- جس کی ستائش و حوصلہ افزائی کرنا انتہائی ضروری ہے ان خیالات کا اظہار سٹیزن کیمپس کے روح رواں ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب مالیگاؤں نے کیا۔ قبل اسکے آپ کے ہی دست مبارک سے



(www.aadilpublicatin.com

ڈبلیو ڈبلیو ڈبلیو ڈاٹ عادل پبلیکیشن ڈاٹ کام کا اجراء عمل میں آیا- آپ نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں کوڈ کے حالات میں طلبہ کا جو نقصان ہوا ہے اسکی بھرپائ تقریباً نا ممکن ہے لیکن عادل پبلیکیشن کے اس اقدام سے تعلیمی انقلاب آسکتا ہے تقریب میں موجود مشما کے صدر نعیم شاہین صاحب نے بھی عادل پبلیکیشن کے ڈیجیٹل تعلیمی انتظام کی سراہنا کی- اور اردو طلبہ، اساتذہ اور اسکولوں کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو وقت کی ضرورت بتایا- قبل اسکے عادل پبلیکیشن کے روح رواں کامل شیخ صاحب نے بتایا کہ موجودہ دور میں ہماری اسکولیں، اساتذہ اور طلباء و طالبات ہائی ٹیکنالوجی اور اسکے استعمال سے محروم ہیں یا انکی قوت خرید نہیں ہے- اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے عادل پبلیکیشن نے ای لرننگ انیمیٹڈ سافٹ ویئر کے ذریعے جماعت اول تا دہم نصاب کو اپنی ویب سائٹ کے ذریعے انتہائی ارزاں قیمت میں گھر پہنچ سہولیات کے ساتھ فراہم کرنے کی کوشش کی ہے مثال کے طور پر اول تا پنجم جماعت کے کسی بھی مکمل نصاب کو صرف ۳۰۰ روپیے میں جبکہ ہشتم تا دہم کی کسی بھی جماعت کے نصاب کو ۵۰۰ روپیے میں آن لائن پلے اسٹور پر دستیاب کیا ہے- اور آف لائن پین ڈرائیو میں 50 % ڈسکاونٹ کے ساتھ فراہم کیا ہے- 


ساتھ ہی اردو اساتذہ کے تعلیمی وسائل، کتابیں، گائیڈ، گورنمنٹ کے رول کے مطابق اسکولوں میں لگنے والے رجسٹر، چارٹس، ماڈلس، مقابلہ جاتی امتحانات کے گائیڈ، اسکالرشپ، ٹی ای ٹی و ٹی آی اے ٹی گائیڈس و حل شدہ پرچے اور اسکے علاوہ بے شمار تعلیمی لوازمات و کتابیں، ڈیجیٹل لوازمات میں لیپ ٹاپ، اینڈرائڈ ٹی وی، ٹیب، پروجیکٹر وغیرہ چیزیں بھی فراہم کرنے کا کام جاری ہے- اس موقع پر عارف حسین سر(منصورہ)، اعجاز صدیقی سر(جمہور) نے بھی عادل پبلیکیشن ذریعے ہونے والے تعلیمی بدلاؤ پر پر نیک خواہشات کا اظہار کیا- اس موقع پر عادل پبلیکیشن کی جانب سے شیخ ریاض الدین (سابق آڈیٹر مالیگاؤں مہا نگر پالیکا) نے ڈاکٹر منظور حسن ایوبی صاحب کو شائننگ اسٹار آف ایشیا ایوارڈ ملنے کی مبارکباد پیش کی اور شال و گلدستہ پیش کیا، وہیں مشما کی صدارت ملنے پر نعیم شاہین صاحب کا بھی استقبال کیا گیا۔ نظامت کے فرائض و شکریہ رضوان ربانی نے ادا کیا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)