ہوٹل شالیمار کے پاس دلخراش حادثہ، ایک شخص کی موت

0

 

ہوٹل شالیمار کے پاس دلخراش حادثہ، ایک شخص کی موت

مالیگاؤں (سمیر انڈین/اردو رپورٹر) 1 مارچ/ کل رات تقریباً ساڑھے بارہ بجے ہوٹل شالیمار کے پاس ایک دلخراش حادثہ پیش آیا جس میں قلعہ غالب نگر کے رہائشی 34 سالہ ظہیر احمد سعید احمد کی موت واقع ہوگئی۔ 


مالیگاؤں کے مشہور سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بروز پیر رات میں ساڑھے بارہ کے قریب قلعہ غالب نگر کے کچھ لوگ شالیمار ہوٹل پر کھانا کھا کر واپس لوٹ رہے تھے کہ راستہ پار کرتے وقت ایک حادثہ پیش آیا سامنے سے آنے والی گاڑی نے اتنی زبردست ٹکر دی کی کہ راستہ پار کررہے ظہیر احمد سعید احمد روڈ کے دوسری سمت جاگرے اور شدید زخمی ہوگئے زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے مالک حقیقی سے جاملے اس حادثے کی اطلاع وارڈ کے ذمہ داران اور شفیق اینٹی کرپشن کو دی گئی سول ہاسپٹل میں جاوید ممبر، سعید بھائی، شفیق اینٹی کرپشن وغیرہ نے قانونی کارروائی میں مدد کی اور نعش اہل خانہ کے حوالے کی مرحوم کی تدفین بروز منگل صبح ساڑھے دس بجے بڑا قبرستان میں کی گئی۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)