عبدالسعید شیخ "فخر تھانہ ٢٠٢٢"سے سرفراز

0

 

عبدالسعید شیخ "فخر تھانہ ٢٠٢٢"سے سرفراز

جلگاؤں ( پریس ریلیز ) میونسپل کارپوریشن آف تھانہ کی طرف سے دۓ جانے والا سالانہ  اعزاز"فخر تھانہ "سال رواں کا یہ اعزاز کارپوریشن کے موظف افسر الحاج عبدالسعید شیخ موسی ( بی اے آنرز ایل ایل بی)ساکن رابوڑی  کو ان کی ہمہ جہت کارکردگی کے عوض دیا گیا موصوف اعلی تعلیم یافتہ و اعلیٰ عہدے کے افسر ہونے کے ساتھ ایک دور اندیش اور سنجیدہ شخصیت کے بھی مالک ہیں ملت کی ترقی علم و ادب اور یکجہتی میں پنہاں ہے ان باتوں کو مرکز مانتے ہوےَ موصوف نے انہی نہج کو اپنا شیوا بنا کر خدمت خلق شروع کی  فروغ تعلیم کے لئے ممبئی اور تھانہ میں تعلیمی،سماجی،فلاحی   ادارے قایم کرنے میں عام و خاص کی تکنیکی رہنمائی فرماتے تاکہ اقلیتی طبقہ کو اس سے بآسانی فیض پہنچے اسی طرح سے اردو  زبان و ادب کی ترویج و اشاعت کے لئے ادبی انجمنوں کے قیام و رہنمائی، ممبئی تھانہ جیسے دور دراز کے مقام پر آباد علاقہ خاندیش کے لوگوں میں ربط ضبط اور باہمی میل قائم رکھنے اور مسائل کے حل ہونے کے لئے ادارہ انجمن خاندیش کی  قیادت وباگ ڈور سنبھالی باہمی افہام و تفہیم کے لئے پلیٹ فارم قائم کۓ جس کے ذریعے عوام الناس کو متحد رکھنا ترقی کے مواقع فراہم کرنا ہے یہ  ہمہ جہت کاوشیں جو تھانہ کارپوریشن کی حدود میں انجام پارہی ہیں جن سے تھانہ کارپوریشن کا بھی وقاربلند  ہورہا ان کا اعتراف کرتے ہوئے کارپوریشن نے انہیں "فخر تھانہ ٢٠٢٢" کے اعزاز سے نوازا۔ انکے اعزاز ملنے پر ہم خاندیش اردو کونسل جلگاؤں کے صدر , عقیل خان بیاولی ،صحافی سعید پٹیل و اراکین انہیں  نیک خواہشات ومبارکباد پیش کرتے ہیں



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)