جماعت اسلامی ہند جلگاؤں کی جانب سے شہر جلگاوں کے 350 مساکین و مستحق خاندانوں کو رمضان میں راشن کی تقسیم

0


الحمد للہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شہر جلگاوں میں جماعتِ اسلامی ہندکوششوں اور مخیر حضرات کےخصوصی تعاون سے تقریباً 3 لاکھ 35 ہزار روپئے کی 350 رمضان کٹس مستحق و مسکین خاندانوں کو   تقسیم کی گئں۔ اس kit میں ماہ رمضان کی مناسبت سے ایک ماہ کا  راشن  (آٹا ، شکر، کھجور، تیل، گھی، بیسن، مرچی، دال وغیرہ شامل تھیں  ایک کٹ کا مجموعی وزن  تقریباً 20 کلو تھا۔

   صحیح مستحقین تک  راشن پہنچانے کی غرض سے   ماہِ رمضان کی آمد سے پہلے ہی شہر کے مستحق خاندانوں  کا  سروے کرکے   ایریا وائز مستحقین کا ڈاٹا تیار کر لیا گیا تھا۔  

 اگلے مرحلہ میں   کٹس کے لئے درکار تمام مٹیرئیل  بلک کوانٹی ٹی میں ہول سیل قیمتوں میں خرید کر ان کی پیکنگ اور کٹس کی تیاری کا کام شروع کیا گیا ۔ نوجوانوں نے  نہایت محنت اور جو ش سے کٹس تیاری کے کاموں میں حصہ لے کر اس مشقت طلب کا م کو مکمل کیا۔ 

 


کٹس کی تقسیم کا  کام مکمل ذمہ داری اور شفّافیت کے ساتھ انجام دیا گیا اور بیشتر مقامات پر کوشش کی گئ کہ رمضان کٹ رات کے وقت ہی مستحق کے گھر پہنچ جائے اور راشن کٹ تقسیم کرتے وقت کوئ فوٹو نا لیا جائے تاکہ مستحق کی عزّت نفس مجروح نہ ہو۔

 واضح رہے کہ رمضان کے علاوہ بھی مقامی جماعت کی جانب سے تقریبا 27 مستحق خاندانوں کو پابندی کے ساتھ ماہانہ راشن دیا جاتا ہے...

اللہ تعالی اس کارِ خیر میں شامل ہونے والو کو اجرِ عظیم سے نوازے۔ آمین

آپ  سے اپیل ہے کہ خدمت خلق کے اس کام میں اپنے وقت ، صلاحیت اور مال سے تعاون کر کے اجر کے مستحق بنیں۔

  مزید تفصیلات اور تعاون کے لئے  جماعت کے مقامی افراد سے رابط  کریں یا  9766118528 اس نمبر پر کال کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)