جلگاؤں بلدیہ اعظمیٰ چار وارڈ کمیٹیوں کےچیرمین کا انتخاب بلامقابلہ عمل میں آیا۔

0

 وارڈ کمیٹی تین کےلیئے ایم آئی ایم کارپوریٹر سننا دیشمکھ منتخب 


جلگاؤں (سعید پٹیل)جلگاؤں شہر بلدیہ اعظمیٰ کےچار وارڈ کمیٹیوں کے چیرمین کا انتخاب بلامقابلہ عمل میں آیا۔گذشتہ دو روز قبل چاروں وارڈوں کے کمیٹیوں کے چیرمین کےلیئے چار امیدواروں نے اپنے نامزدگی پرچے داخل کیۓ تھے۔اس انتخاب کے تعلق سے پہلےہی یہ قیاس آرائی لگائی گئ تھی کہ انتخاب بلامقابلہ ہی ہوگا۔آج صبح ١١ بجے بلدیہ اعظمی کے انتظامیہ دفتر میں کلیکٹر ابھیجیت راؤت کی صدارت میں مذکورہ انتخاب کی کاروائی مکمل کی گئ۔وارڈ کمیٹی تین کےلیئے نامزد چیرمین کے عہدے کےلیئے ایم آئی ایم کی کارپوریٹر سننا دیشمکھ نے نامزدگی پرچہ داخل کیا تھا۔جس کے مطابق وارڈ کمیٹی تین کےلیئے چیرمین کے عہدے کےلیئے موصوفہ کو بلامقابلہ منتخب کیئے جانے کا اعلان چناؤی افسر و کلیکٹر ابھیجیت راؤت نے اعلان کیا۔اس موقعہ پر بلدیہ کمیشنر ستیش کلکرنی ، ہاؤس میں گروپ لیڈرکارپوریٹر سعیدہ بی شیخ یوسف 


کارپوریٹر ریاض باغبان ، کارپوریٹر نمائندہ شیخ یوسف ،کارپوریٹر نمائندہ اکرم دیشمکھ ، عاقب شیخ ،قاسم عمر ،وقار شیخ ، ندیم شیخ ، شاھدحفظ وغیرہ موجود تھے۔اس انتخاب کے بعد نو منتخب وارڈ نمبر تین چیرمین سننا دیشمکھ کو ضلع کلیکٹر ابھیجت راؤت ، کمیشنر ستیش کلکرنی ،میئر جۓ شری مہاجن سمیت افسران و کارپوریٹروں نے سننا دیشمکھ کوگلہاۓ عقیدت دے کر مبارکباد پیش کی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)