شہر میں مستقل بجلی بحالی کا نظام ٹائیں ٹائیں فش، بے ترتیب لوڈ شیڈنگ سے عوام کا برا حال، کمپنی کا دعویٰ کھوکھلا

0

 سخت گرمی کے سبب رمضان المبارک میں روزہ داروں کو شدید تکالیف کا سامنا، لیڈران اپنی پیٹھ تھپ تھپانے میں مصروف 


مالیگاؤں: 21 اپریل (نامہ نگار) مہاراشٹر میں جہاں کوئلہ کی قلت کے سبب بجلی کی تیاری میں دقت پیش آرہی ہیں وہیں ریاست میں بجلی بحران پیدا ہوگیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ریاستی حکومت نے شہروں کو لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ رکھتے ہوئے دیہاتوں میں روزانہ 8-8 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری کیا ہے ۔تاکہ بجلی کی قلت پر کچھ حد تک قابو پایا جاسکے ۔دوسری جانب شہروں میں لوڈشیڈنگ کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا لیکن اس کے باوجود بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے ایام اور سخت گرمی میں بھی مالیگاؤں شہر میں بجلی کی بے ترتیب لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔گزشتہ یکم رمضان سے وقتاً فوقتاً شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے ۔اس پر طرہ یہ کہ شہر کے کچھ سیاسیات لیڈران نے اپنی پیٹھ تھپ تھپانے کیلئے شہریان میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کا اعلان کردیا اور کمپنی کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ۔ان سب کے برعکس مالیگاؤں جیسے مسلم اکثریتی شہر میں رمضان المبارک سے قبل بڑی منصوبہ بندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کلکتہ پاور سپلائی کمپنی نے درستی کے نام پر پورا پورا دن لوڈشیڈنگ کی تاکہ رمضان المبارک میں پاور سپلائی نظام مستقل طور پر بحال رہ سکے لیکن ایسا کچھ بھی نہیں ہورہا ہے ۔شہر بھر میں کہیں نہ کہیں بجلی گل رہے رہی ہیں ۔گزشتہ ہفتہ بھر سے شہر کے مختلف علاقوں میں بے ترتیب لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہیں جس سے روزہ داروں کو بیحد پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔دوسری جانب تاجر برادری، ٹیلر اور دیگر کاروبار کرنے والوں کیساتھ ساتھ گھریلو خواتین بھی بجلی کی آنکھ مچولی سے عاجز آگئے ہیں اور لیڈران ہیں کہ بجلی کمپنی کو کلین چٹ کا سرٹیفکیٹ دے رہے ہیں ۔نمائندے کو ملی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد، چونا بھٹی، اسلام نگر، دتہ نگر، رونق آباد ،نیا پورہ، مہاڈا پلاٹ، ہزار کھولی، شبیر نگر، آزاد نگر ،گاندھی مارکیٹ، گولڈن نگر، مدنی نگر سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی بے ترتیب لوڈ شیڈنگ جاری ہے ۔اس پر عوامی نمائندے بالخصوص ایم ایل اے صاحب بھی بجلی کمپنی کی تعریف کررہے ہیں اور لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کا کھوکھلا اعلان کررہے ہیں ۔دوسری جانب عوام پریشانی سے دوچار ہیں لیکن لیڈران کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ۔بجلی کمپنی کو چاہیے کہ وہ رمضان المبارک میں بجلی کی سپلائی کو مستقبل طور پر بحال رکھیں اور لیڈران کو بھی اس جانب توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)