میدان میں اُترنے کے بعدہی اللہ کی مدد آتی ہے۔

0

 ’یوم ِ بدرکا پیغام‘ کے تحت ملّت ہائی اسکول میں طلبہ کے لیے پروگرام


جلگاؤں : عالمی اور قومی منظر نامے میں اسلام کے ماننے والوں جو بھی پریشانیاں آرہی ہیں وہ ہمارے اپنے اعمال کا پیش خیمہ ہیں۔آج بھی اللہ کی رحمت ہماری نصرت کو تیار ہے مگر ہماری کوتاہیاں،تن آسانیاں اور عیش کوشیاں اور اعمال ایسے نہیں ہیں کہ ہم اللہ سے کسی مدد و اعانت کی امید بھی رکھیں۔پھر بھی اللہ کا وعدہ ہے کہ اگر تم باطل کے مقابلے میں ہمیشہ سینہ سِپر رہو اور پہلے اپنے آپ کو اعمال کے بھٹّی میں تپا کر تو دکھاؤ،پھر تمہیں مدد پہنچ کر رہے گی۔ان خیالا ت کے ساتھ ملّت ہائی اسکول مہرون،جلگاؤں کے جماعت پنجم تا نہم کے طلبا ء وطالبات کی رہنمائی کی غرض سے منعقدیوم ِ بدرکا پیغام پروگرام میں سید مظہر عالم نے کیا۔غرض وغایت اسکول کے سوپروائزر شیخ تاج الدین سر نے پیش کیں جبکہ کلیدی خطاب اسکول کے انگریزی ٹیچر سید مظہر عالم نے پیش کرتے ہوئے کہا کہ بدر محض ایک جنگ نہیں بلکہ اپنے آپ میں فلسفہ ئ حیات کے پوشیدہ راز معلوم کرنے کی کنجی ہے کہ ہمیں اپنی زندگی کو پہلے اللہ کی بندگی میں کیسے جھونک دینا ہے؟اس کے حکم کی تابعداری کس انداز سے کرتے ہوئے زندگی کے ہر بدر میں باطل نظام کو شسکت دینے کی سعی کرنا ہے؟ ان تمام کے جوابات اس ایک جنگ میں موجود ہے۔بعد ازاں اسکول کی صدر معلمہ عفیفہ شاہین میڈم نے اختتامی و صدارتی خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنی زندگی اللہ کے احکام کے مطابق گزارنے کی فکر اور کوشش کرنی چاہئے۔اخیر میں شیخ زیان سر نے طلبہ کو ویڈیوکے ذریعہ میدان بدر کا نظارہ کروایا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)