جلگاؤں میں تزک و احتشام کے ساتھ ہزاروں فرزندان توحید نے عیدالفطر کی نماز دوگانہ ادا کی۔

0

اللا ظالموں کی حکمرانی پسند نہیں کرتا ، فلسطنیوں پر اسرائلی مظالم  سمیت ملک  میں پائی جانے والےاسلاموفوبیاکی مذمت میں ٦ قراردادیں  منظور کی گئیں \ مفتی محمدہارون ندوی  
مسلمان حالات سے متاثر نہیں ہوتا یہی اس کی شان ہے۔ \ مولانا محمد عثمان قاسمی 
جلگاؤں میں تزک و احتشام کے ساتھ ہزاروں فرزندان توحید نے  عیدالفطر کی نماز دوگانہ ادا کی۔



جلگاؤں (سعید پٹیل) گذشتہ دوسال کے بعد جلگاؤں کے ہزاروں  فرزندان توحید نے عیدگاہ و قبرستان ٹرسٹ کی عید گاہ کے وسیع میدان پر تزک و احتشام کےساتھ عیدالفطر کی نمازدوگانہ ادا کرکے اللا کے حضور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیئے  رقت آمیز دعائیں مانگیں۔قبل ازیں ٹرسٹ کی جانب سے صدر عبدالوہاب ملک نے مبارکبادپیش کی۔بعدازاں عیدگاہ ٹرسٹ کی ترقی کی پیش رفت کی روداد میں ١٣٨ دکانوں کے کامپلیکس کی آمدنی و اخراجات کی تفصیلات کے ساتھ عیدگاہ کی توسیع و تزین کاری پر اطمینان بخش روشنی ڈالی۔اور گذشتہ تین برسوں کے دوران کیئے گئے ترقیاتی کاموں و آئندہ کے عزائم کا اعادہ کیا۔ٹرسٹ کے کامپلیکس کی آمدنی میں سے شہر کی تقریباً ٤٤ مساجد کے ایمہ کرام و موذنین کو ماہنا اعزازی رقم سے تعاون کیاجاتا ہے۔جوکہ ٹرسٹ کا قابل ستائش عمل ہے۔آئندہ کے عزائم میں عیدگاہ ٹرسٹ کے کامپلیکس کی  اوپری منزل پر ملٹی اسپیشلٹی اسپتال قائم کیئے جانے کا منصوبہ اعلان کیاگیا۔ بعدازاں مفتی محمد ہارون ندوی نے رہنمایانہ خطاب کرتے ہوۓ موجودہ حالات کے پس منظر میں کہاکہ ہم ہر ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔فلسطین میں  فلسطینیوں مسجد اقصیٰ و مسجد صغرا میں نمازی فلسطینیوں کے ساتھ اسرائل ظلم و زیادتی کررہا ہے۔یہاں گذشتہ ایک ماہ کے دوران کئ جھڑپیں ہوئی ہیں جس میں کئ نمازی جاں بحق اور کئ نمازی شدید زخمی ہوۓ ہیں۔ ، اسرائل  کی شرپسندانہ تخریب کاریوں کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں ،برما اور چین کے میں الغور مسلمانوں  پر بلاوجہ ان ملکوں کی حکومتیں ظلم و زیادتی کا شکار بنارہی ہیں۔عراق اور شام کے حلات پر بھی تشویش کا اظہار کیاگیا۔روس کا یوکرین کی جنگ تیسری عالمی جنگ کی دہلیز پرپہونچنےکا خطرہ منڈلا رہا ہے۔جنگ مسلط کرکے یوکرین میں معصوم افراد کی ہلاکت کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے ملک عزیز میں اسلاموفوبیا (اسلام کاڈر) کے نام پر مذہبی منافرت پھیلائی جارہی ہیں۔


حجاب یہ اسلام کا شرعی حکم ہے۔اس لیئے ہم اس لیئے دستور کے مطابق فیصلے کیۓ جاۓ ،اس میں مداخلت نہیں ہونی چاہیئے۔اس  طرح ہزاروں فرزندان توحید نےان  ٦  قراردادوں کو  اللااکبر کا نعرہ بلند کرکے  منظورکیا ۔جامع مسجد مرکز کے امام و خطیب محترم المقام مولانا محمد عثمان قاسمی کی امامت میں عیدالفطر کی  نماز دوگانہ اللا رب العزت کے حضور پیش کی۔رقت آمیز دعا میں ملک سمیت پوری دنیا میں امن و امان قائم ہو ،امت مسلمہ کی فلاح ، کامیابی و کامرانی  ، رمضان المبارک کی عبادتوں کی مقبولیت و جانے انجانے میں ہوۓ گناہوں کی مغفرت ، ہدایت و دین مبین پرجمے رہنے ، عشق نبی ﷺ  ، قومی و پورےکرہ عرض پر امن و امان ، بھائی چارا ،محب وطن  کی دعا مانگیں۔ بعد ازاں عربی خطبہ پر عیدکی کاروائی اختتام پذیر ہوئی۔ اس موقع عیدگاہ میدان سے باہر انتظامیہ و سیاسی پارٹیوں کی جانب سے نمازیوں کو گلہاۓ عقیدت دے کر مبارکبادی پیش کی گئ۔میئر جۓ شری مہاجن ، کلیکٹر ابھیجیت راؤت ، سابق سرپرست وزیر گلاب راؤ دیوکر ، ایس۔پی ڈاکٹر پروین منڈھے ، ایڈیشنل ایس۔پی۔چندرکانت گولی ، معاون ایس۔پی۔کمارچینتھا ،  این سی پی کے ضلع صدر رویندر پاٹل ، اسی طرحٹرسٹ کے صدر وہاب ملک ،سیکریٹری فاروق شیخ ،خازن  اشفاق باغبان  ، انیس شاہ ، ریاض مرزا ، سابق ڈپٹی میئر ڈاکٹر عبدالکریم سالار ، شہرقاضی مفتی عتیق الرحمٰن ، مفتی مولانا سلیق سلمان ،  کارپوریٹر ریاض باغبان ، ضیاء باغبان ، کارپوریٹر نمائندہ اکرم دیشمکھ ، ائمہ کرام ، علماۓ کرام و  معزیزین شہریان وغیرہ موجود تھے۔  عیدگاہ کے چاروں داخلی دروازوں پر محکمہ پولیس نے حفاظتی بندوبست رکھا تھا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)