جلگاؤں قومی شاہراہ پر مہرون واسیوں کےلیۓ ممتااسپتال کے پاس انڈرپاس دینےکا کارپوریٹرریاض باغبان کا مرکزی وزیر گڈکری سے مطالبہ

0


 جلگاؤں (سعید پٹیل)جلگاؤں شہر میں سے گذرنےوالے قومی شاہراہ کی توسیع کام میں مہرون کی شمال۔مشرقی آبادی کو آسان راستہ ملنے کےتعلق سے ٢٠١٩ ء سے آج تک وقت بہ وقت مطالبہ کیا جاتا رہا ہے۔لیکن منصوبہ ڈائریکٹر و قومی شاہراہ اورمتعلق تعمیراتی محکمہ نے کوئی اقدام نہیں کیا اور نہ ہی اس سمیت کوئی پیش رفت ہوئی۔اس ضمن میں شہرکی مختلیف نمایندگی کرنے والے نمائندگان نے بھی باربار اس مطالبے کا اعادہ کیاہے۔اس طرح ایک انڈرپاس ضروری ہے۔شہرسے گذرنےوالے این۔ایچ ٥٣ قومی شاہراہ گذرتی ہیں۔اس لیئے توسیع کام ہونے کی وجہ سےحادثات کا خطرہ بنا رہتا۔


ممتا اسپتال کےپاس انڈرپاس دیا جاۓ اس طرح کا مطالبہ قبل ازیں گزشتہ دو برسوں کے دوران ضلع انتظامیہ و محکمہ سے علاقہ کے ذمہ داران نےکئ مرتبہ کیا ہے۔جو کہ وقت بہ وقت مطالبہ کیاجاتا رہا۔ہے۔یہ مطالبہ شہریان کی آمدو رفت کی سہولیات کےلیئے کیاگیا جاتا رہا ہے۔اس لیئے ممتا اسپتال کے پاس انڈر پاس دیاجاۓ۔اس طرح کے مطالبے کا مکتوب مرکزی وزیر نتین گڈکری سے اس وقت کیاگیا جب وزیر موصوف گذشتہ دنوں سڑکوں کی تعمیرات کو عوام کےنام منسوب کرنے کے لیئے ضلع دورے پر آمد کے موقعہ پر کیاگیا۔کارپوریٹر ریاض باغبان ان کی جانب سے کیئے گئے مطالبے پر نتین گڈکری انھوں نے مثبت یقین دہانی دی۔ اس مکتوب کے ساتھ اب تک اس ضمن میں کی گئ کوششوں کی دستاویز بھی منسلک کی گئ ہیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)