جلگاؤں میں تزک و احتشام کے ساتھ عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی گئ

0

مسلمان پیغمبرآخرزماں ﷺ کی سرت پر عمل کریں



 فوٹوکیپشن : جلگاؤں میں عیدگاہ میدان پر عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کےلیۓ جمع فرزندان توحید

جلگاؤں (سعید پٹیل) گذشتہ سنیچر کے روز بعد نماز مغرب سےرات دیر گئے تک جلگاؤں شہر سمیت اطراف و اکناف کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہونےکی وجہ سے عیدگاہ ٹرسٹ کی جانب اعلان  کیۓ گئے وقت صبح ٹھک ٨ بجے عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی جائیں گی۔لیکن آج صبح دو گھنٹے قبل ہی بارش نہ ہونے سے اعلان کے مطابق عیدگاہ میدان پر عیدالاضحیٰ کی نماز دوگانہ ہزاروں فرزندان توحید نے تزک و احتشام کے ساتھ ادا کی۔عیدالاضحیٰ کی نماز جامعہ مسجد مرکز کے خطیب و امام محترم المقام مولانا محمد عثمان قاسمی نے پڑھائی و خطبہ عید سے قبل پوری انسانیت کی فلاح و بہود کےلیئے ،انسانی جانوں کی ناگہانی آفتوں میں ہلاکت سے بچانے ، موجودہ موسم رحمت باراں کو اس ملک عزیز میں انسانی برادری کےلیئے فائدہ مند بنانے ،معاشرے میں پاۓ جانے والے آپسی اختلافات کا خاتمہ ہو ، ہمارے دلوں میں ایک۔دوسرے کے تئیں ادب و احترام کا جذبہ پیدا ہو ،پوری دنیا میں امن و امان کا بول بالا ہو۔اس کےلیئے رقت آمیز دعا مانگیں۔قبل ازیں مفتی مولانا سلیق سلمان نے نماز و سنت ابراھیمی کی روحانیت پر فرزندان توحید کی رہنمائی 

کی۔موصوف نے کہاکہ مسلمان پیغمبرآخرزماں ﷺ کی سرت پر عمل کریں۔جبکہ ٹرسٹ کی جانب سے جنرل سیکریٹری فاروق شیخ نے سنت ابراھیمی کی ادائگی کرتے وقت دوسرےمذاہب کے ماننے والوں کے جذبات کا احترام کریں۔اس طرح کی اپیل کی۔اس تزک و احتشام سے اداکی گئ نماز دوگانہ کے موقعہ پر عیدگاہ ٹرسٹ کے صدر عبدالوہاب ملک ، جنرل سیکریٹری فاروق شیخ ،خازن اشفاق باغبان ، معاون سیکریٹری انیس شاہ ،مقیم شیخ ،رئیس پٹیل ،ریحان شیخ ،این۔سی۔پی۔کے ریاستی سیکریٹری اعجاز ملک ،

کانگریس کے ریاستی یوتھ سیکریٹری مقتدیر دیشمکھ ،ڈاکٹر غیاث الدین عثمانی سمیت عماۓ دین معزز شہریان و ہزاروں فرزندان توحید نے عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔مولانا محمد عثمان قاسمی نے عید کا خطبہ دیا۔اسی طرح شہر کے  مختلف  مقامات بالخصوص علاقہ مہرون کی مسجد ابوبکرؓ ، مسجد عمرؓ ، اقصیٰ مسجد ، مسجد عبداللابن رواہؓ ، مدرسہ انوارالعلوم کی مسجد فاطمہؓ میں بھی عید الاضحیٰ کی نماز تزک و احتشام کے ساتھ ادا کی گئ۔  



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)