گرنا ندی میں ڈبکی لگانے والا نعیم احمد تیراک غرقاب، تلاش جاری

0

 


مالیگاؤں: 13 جولائی / گرنا ندی و موسم ندی میں پانی زیادہ ہونے کے سبب سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی ہیں ۔ایسے میں جہاں پانی کے دیدار کیلئے شہریان بڑی تعداد میں ندی کا نظارہ کرنے پہنچ رہے ہیں وہیں نہانے کے شوقین تیراک بھی اپنا شوق پورا کرنے کیلئے ندی میں تیراکی کررہے ہیں ۔ایسا ہی ایک واقعہ آج شام 4 بجے کے درمیان پیش آیا ۔ نمائندہ جمال شیخ کو ملی تفصیلات کےمطابق گرنا ندی میں نہانے گیا تقریبا 28 سالہ نوجوان نعیم احمد محمّد آمین ڈوب گیا ہے تقریباً تین سے چار گھنٹوں سے اس نوجوان کی تلاش جاری ہے۔


 باغ محمود کا ساکن 26 سالہ نوجوان نعیم احمد محمد امین نہاتے ہوئے پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گیا ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ نوجوان گرنا ندی پر منصورہ کی جانب سے بنے بڑے بریج پر سے ندی میں چھلانگ لگا کر پانی میں تیر رہا تھا اور پھر کچھ دیر بعد واپس آکر بریج پر سے چھلانگ لگا رہا تھا ۔بتایا گیا کہ اس نوجوان نے مسلسل تین دفعہ ایسا ہی کیا اور تیراکی کا مظاہرہ کررہا کیا لیکن اچانک وہ نظروں سے اوجھل ہوگیا اور کسی کو نظر ہی نہیں آیا ۔اطلاع ملتے ہی قلعہ تیراک گروپ اپنے ساتھیوں کیساتھ گرنا ندی پہنچ کر غرقاب نوجوان کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ 

رونقآباد علاقے کے مشہور و معروف پکویّا شہاب جلیس نے بتایا کہ گزشتہ 23 مئی کو اس نوجوان کی شادی ہوئی تھی ۔یہ نوجوان نعیم احمد محمد آمین ہمارے یہاں تقریبا 5 سال سے کھانا پکانے کا کام کرتا تھا ، اور بہت ہی خوش مزاج اور ملنسار طبیعت کا مالک تھا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)