مدر عائشہ ہائی اسکول میں عالمی یوم ماحولیات منایا گیا

0

 


خاتون ایجوکیشنل سوسائٹی کے زیر انصرام جاری مدر عائشہ اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے زیر اہتمام آج مورخہ ٢٨ جولائی بروز جمعرات کواسکول کے ہیڈ ماسٹر گلاب پنجاری سر کی ایماء پر تقریب عالمی یوم ماحولیات کا انعقاد انصاری جلیل سر کی صدارت میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ کیا گیا 


پروگرام کا آغاز اسکول کے طالب علم معاذ ارقم نے تلاوت قرآن پاک سے کیا ابتدا میں عزیز یاسین سر نے ماحولیات اور اس کے تحفظ اور گلوبل وارمنگ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا بعد ازاں طلبہ و طالبات نے اپنے گھروں سے لاے ہوئے پودے اور ان کے متعلق معلومات اور اس کے سائنسی و طبی فوائد طلبہ کے سامنے پیش کیا خطبہ صدارت میں جلیل سر نے شجر کاری کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی کلاس ٹیچرس نے طلبہ سے ان پودوں کو اپنے گھر، آنگن میں لگانے، ان کی نگہداشت و آبیاری کی تلقین کیں قدسیہ میڈم کے رسم شکریہ پر پروگرام کا اختتام عمل میں آیا




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)