ایشیاء ایکسپریس کے خاندیس کوآرڈینیٹر شیخ کامل انسانی حقوق کے ریاستی سطحی ایوارڈ سے سرفراز

0


 ممبئی ( سعید پٹیل )مغربی ممبئی میں واقع جنتا کیندر میں "ممبئی ساماجِک کاریکرتا سمنوئے سمیتی کی جانب سے منعقدہ استقبالیہ و تقسیم ایوارڈ تقریب میں ایشیاءایکسپریس کے فعال نمائندے اور علاقہ خاندیس کے کوآرڈینیٹر شیخ کامل کو ریاستی سطح کے "ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر حقوق انسانی ایوارڈ 2022 "سے سرفراز کیا گیا۔شیخ کامل کو یہ ایوارڈ اپنی صحافتی خدمات سے ہر ذات و فرقے کی بے باک و غیر جانبدارانہ اور ایماندارنہ نمائندگی کرنے کے اعتراف کے تحت دیا گیا ہے۔ایورڈ دیئے جانے کی اس تقریب میں تقسیم ایوارڈ انتخاب کے ڈاکٹر بھالچندر, حکومت مہاراشٹر کے شعبۂ انسانی حقوق کے ذمہ دار,سابق جج سی ایل دھول,سابق میئرممبئی میونسپل کارپوریشن اسنیہل امبیکر,سابق رکن پارلیمان ہری بھاؤ راٹوڑے و دیگر عمائدین و نامور شخصیات موجود تھیں۔ شیخ کامل کو اس پذیرائی اور کامیابی پر ادارہ ایشیاء ایکسپریس کے ذمہ داران اور تمام اسٹاف وعلاقائی نمائندگان کی جانب سے اور ان کے تمام چاہنے والوں و عزیزواقارب کی جانب سےمبارکباد دی جارہی ہے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)