ڈائمنڈ کاؤنٹنگ میٹر سینٹر کا پروقار افتتاح

0

 اللہ تعالیٰ نے تجارت میں برکت رکھی ہے: ڈاکٹر سعید احمد فیضی



مالیگاؤں (پریس ریلیز) مورخہ 24،اگست 2022بروز بدھ شام چھ بجے ،خلیل اسکول شاپنگ سینٹر،گولڈن نگر میں شہر عزیز کی مشہور ومعروف شخصیت حافظ ریاض احمد ملی (سابق امام سلیمانی مسجد) کی سرپرستی اور شہر کے معروف سرجن ڈاکٹر سعید احمد فیضی صاحب کی صدارت میں ڈائمنڈ مل اسٹورس کی نئی دکان ڈائمنڈ کاؤنٹنگ میٹر سینٹر کا افتتاح اور اسی مناسبت سے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ مالیگاؤں شہر کے مشہور ومعروف دینی وصنعتی خانوادہ اور ڈائمنڈ مل اسٹور کے مالک،شکیل احمد ڈائمنڈ نے اپنے چھوٹے بھائی حافظ اشفاق محمدی کے فرزند محمد معاذ (ڈائمنڈ)کو تجارت میں مضبوط قدم جمانے کا موقع فراہم کیا۔اس افتتاحی تقریب میں عالمی شہرت یافتہ خوش الحان قاری زبیر اختر عثمانی کی تلاوت قرآن سے آغاز ہوا۔ قاری زبیر اختر عثمانی نے تلاوت قرآن کریم کے بعد اپنے استاذ محترم حافظ اشفاق محمدی اور ان کے فرزند محمد معاذکو مبارکباد پیش کی اور کاروبار میں ترقی کی دعاء دی۔

بعدازاں آئی کے بلڈر(سوپر مارکیٹ)کے مالک حافظ عنایت اللہ محمدی نے اپنے تجارتی تجربات کی روشنی میں کچھ مفید باتیں پیش کی اور کہا کہ میں شکیل احمد ڈائمنڈ کی کوشش کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں کہ انہوں نے اپنے بھائی کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کا یہ قدم اٹھایا۔ 

 


بعدہ منصورہ کے مولانا عبدالوحید ندوی نے کہا کہ ہم یہاں سے جو چیز بھی سپلائی اور ریپئرنگ کریں تو اس میں وعدہ وفا کریں اور اس میں شرعی اصولوں پر مکمل عمل کریں۔ 

اس کے بعد شکیل ڈائمنڈ کے بیٹے محمد فیصل ( میکانیکل انجینئر،ممبئ) نے پاور لوم صنعت میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے ڈائمنڈ کاؤنٹنگ میٹر کی اہمیت وافادیت بیان کی۔

خطبہ صدارت پیش کرتے ہوئے نور ہاسپٹل کے ڈاکٹر سعید احمد فیضی نے کہا کہ تجارت میں ایمان داری اور توکل کو اپنا شعار بنائیں۔، اللہ تعالیٰ نے تجارت میں بہت برکت رکھی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے عوام الناس سے اس دکان سے استفادہ کرنے کی گذارش کی اور ڈائمنڈ گروپ فیمیلی کے سرپرست حافظ ریاض احمد ملی اور کے خانوادہ کو مبارکباد پیش کی۔ آخر میں حافظ ریاض احمد ملی اور مشہور صنعت کار شکیل احمد فیضی(سنٹریل سائزنگ)کے ہاتھوں ڈائمنڈ کاؤنٹنگ میٹر ریپئرنگ سینٹر کا افتتاح عمل میں آیا۔ 

تقریب کی نظامت نورالامین سر نے بخوبی نبھائی اور تمام شرکاء کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ختم مجلس کی دعاء پر اس تقریب کا اختتام عمل میں آیا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)