کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 5 افراد کی موت

0


اتر پردیش کے مراد آباد میں واقع اصل پور علاقے میں جمعرات کی شام ایک کثیر المنزلہ عمارت میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں پانچ لوگوں کی موت ہو گئی ہے، جب کہ سات لوگوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں۔ چیف فائر آفیسر مکیش کمار نے اس حادثے کے بارے میں مزید جانکاری دی ہے۔

پولیس نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ 'نفیہ 7، عباد 3 سال، شمع پروین 35 سال، قمر آرا 65 سال، عمائمہ 12 سال کی موت ہوگئی، جب کہ سات افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔' ڈی ایم اور ایس ایس پی موقع پر موجود ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ٹائروں کے تاجر ارشاد قریشی کے گھر کے نیچے بنائے گئے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ فی الحال 5 فائر بریگیڈ کی ٹیم نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ یہ واقعہ تھانہ گلشہید علاقہ میں لنگڑے کے پلٹ کا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ سرکاری اسکول کی ٹیچر شمع پروین اتراکھنڈ کے رانی کھیت سے دو بھانجیوں کی شادی میں آئی تھی۔ وہ والدہ قمر آرا کے گھر ٹھہری تھیں۔ شمع پروین کے 3 بچے بھی آگ میں جھلسنے سے جاں بحق ہوگئے۔



حال ہی میں اوریا میں بھی عمارت میں آگ لگی تھی۔

 


اس سے پہلے یوپی کے اوریا ضلع میں ایک پانچ منزلہ عمارت میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہاں دبیا پور قصبہ میں ایک ساڑھی اور کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ فائر بریگیڈ نے دکان میں پھنسے بچوں سمیت 5 کو نکال لیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ڈی ایم، ایس پی اور سی او موقع پر پہنچ گئے۔ اس آگ میں تقریباً 30 لاکھ روپے کا نقصان بتایا جا رہا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)