آئیٹا جلگاؤں کی ٹیچرس کانفرنس ”اپنا مقام پیدا کر “کا کامیاب انعقاد

0

 


جلگاؤں (شیخ زیاّن احمد): آل انڈیا آئیڈیل ٹیچر ایسوسی ایشن (AIITA) ک جانب سے اساتذہ کے مقام ومرتبہ نیز وقار کو بلند کرنے کی غرض سے مہاراشٹر بھرمیں ریاستی سطح پرانقلابی نوعیت کی ایک مہم ”اپنا مقام پیدا کر“ اس عنوان سے منائی گئی۔اس کے اختتامی پروگرام کے طور پر جلگاؤں یونٹ کی جانب سے اقراء تھیم کالج،مہرون کے سیمینار ہال میں ٹیچرس کانفرنس کا انعقاد کیاگیا۔جس کا آغاز محمد رفیق پٹوے سر کی تلاوت قرآن سے ہوا۔نعت ِ رسول اکرم ﷺ یاسر مقیم سر نے پیش کی۔بعد ازیں جلگاآں ضلع کے صدر ریاض شاہ سر نے حاضرین کو کانفرنس کے اغراض و مقاصد کے ساتھ ساتھ آئیٹا اس کل ہند اساتذہ تنظیم کا اور مہم کا تعارف پیش کیا۔کانفرنس میں سرکاری ملازمین کی بینک کے نومنتخب نائب صدر مہیش پاٹل صاحب کا بھی خصوصی استقبال کیا گیا۔کانفرنس میں مقامی اسکولس انتظامیہ کے صدور میں سے انجمن تعلیم المسلمین کے صدر اعجاز ملک صاحب،ملّت ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کے صدر محمد رفیق شاہ سر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں لیکن پھر بھی نتائج خال خال ہی نظر آتے ہیں لہٰذا ہمیں چاہئے کہ اپنی قوم کے نونہالوں کے لیے خود کو جھونک دیں۔بعد ازیں ناندورہ سے تشریف لائے آئیٹا مہاراشٹر کے جوائنٹ سیکریٹری جناب سید اسماعیل صاحب نے پرانے اساتذہ کو جتنی عزت و احترام اور مقام و مرتبہ حاصل تھا وہ موجودہ اساتذہ کو بھی میسر آئے اور اِسی دم خم کے ساتھ آپ کام کریں یہی اس مہم کا اہم مقصد ہے۔جماعت اسلامی ہند کے جلگاؤں کے امیر ِمقامی جناب سہیل امیر صاحب نے حسن البنّا شہید ؒ کے اخوان کے لیے دی گئیں قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہم اساتذہ کو حسن البنّا ؒکی طرح افراد کو تصنیف کرنا چاہئے یہ حالات کا عین تقاضہ بھی ہے۔کانفرنس کے صدر نیز آئیٹا مہاراشٹر کے نائب صدر جناب ریاض الخالق صاحب نے اساتذہ نت نئی جہات پر کام کرنے کے لیے خود کو تیار رکھنے کی ترغیب دی۔اخیر میں آئیٹا کے صدرِمقامی جناب جانثار اختر نے کلمات ِ تشکر پیش کئے۔کانفرنس کی نظامت کے فرائض رفیق محمد خان نے ادا کئے۔کانفرنس میں عبدالمجید ذکریہ صاحب،حضرت شیخ الہند اسکول کے رُکن ِانتظامیہ شیخ عبدالحمید جناب،آئیٹا کے سابق ضلعی صدر ساجد عبدالرؤف،مقامی سیکریٹری زبیر موسیٰ سر،سید الطاف علی،ذوالفقار سید وغیرہ موجود تھے۔کامیابی کے لیے شیخ زیان احمد،اشفاق شیخ تصور، ضلعی سیکریٹری عارف ناظم خان،ساجد رفیق خان وغیرہ کے ساتھ مکمل یونٹ نے محنت کی۔




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)