ملّت میں تقریری مقابلوں کا شاندار انعقاد

0

Millat high school jalgaon

تصویر میں: تقریری مقابلہ میں اپنی تقریر پیش کرتے ہوئے ایک شریک ساتھ میں رونق اسٹیج صدر معلمہ ودیگر

 جلگاؤں (شیخ زیان احمد): طلبہ میں علمی شوق، مطالعہ کا ذوق پروان چڑھانے،تقریر و تکلّم کی صلاحیت پیدا کرنے اور جنگ آزادی سے متعلق ہمارے اسلاف کی تاریخ سے واقف کرانے کے لئے ملّت ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج،مہرون،جلگاؤں میں شعبہئ تاریخ کی جانب سے تقریری مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔جماعت پنجم تا دہم کے طلبہ کے لیے کل دو الگ الگ گروپس بنائے گئے دونوں گروپس کو ۳۔۳ عنوانات دئیے گئے تھے 5+1=6منٹ میں اپنی تقریر شرکاء کو مکمل کرنی تھی۔طلبہ نے ان مختلف عنوانات پر اپنی مکمل صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وتحسین وصول کی۔دونوں گروپس میں سے اوّل،سوّم،اور سوّم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو آئندہ تقریب میں انعامات دئیے جائیں گے۔متذکرہ مقابلہ اسکول کی صدر معلمہ عفیفہ شاہین میڈم کی صدارت میں منعقد کئے گئے۔ مقابلہ کے لیے جج کے فرائض جمیل قریشی سر، شیخ زیان احمدسر اورشاہ سمیہ میڈم نے انجام دئے۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے اسکول ہٰذا کے شعبہئ تاریخ کے ذمہ دار ناظمہ میڈم،معاون عتیق اللہ خان سر،یوسف شیخ سر ودیگر محنت کی۔ساتھ ہی دیر اساتذہ کا تعاون بھی انھیں حاصل رہا۔اسٹیج پر اسکول صدر معلمہ عفیفہ شاہین میڈم،سوپروائزر تاج الدین سر، یوسف سرجملہ اسٹاف موجود تھے۔مقابلہ کی نظامت کے فرائض یوسف سر نے انجام دئیے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)