آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت کے کے اردو گرلز ہائی اسکول میں سابق فوجی محترم ریاض الدین شیخ کے ہاتھوں پرچم کشائی۔

0


 جلگاؤں( عقیل خان) محکمۂ تعلیم کے حکم نامہ کے مطابق آج بتاریخ14 ،اگست 2022 بروز اتوار کو کے کے اردو گرلز ہائی اسکول،جلگاوں میں محترم شیخ ریاض الدین شریف الدین( سابق فوجیCISF) کے ہاتھوں رسم پرچم کشائی کی انجام دہی عمل میں آئی۔اس موقع پر موصوف نے ملک عزیز کی آزادی کو 75 برس کا عرصہ گذرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے مختصراً الفاظ میں آزادی کی تحریک میں مسلمانوں کی قربانیوں کو گنواتے ہوئے طالبات کو حب الوطنی کا درس دیا۔

         اس موقع پر اسکول کی صدر معلمہ شیخ تنویر جہاں ،جملہ اسٹاف،اور کثیر تعداد میں طالبات شریک رہیں۔معاون معلم مظہرالدین شیخ نے مہمان کا تعارف پیش کیا۔تبریز شیخ نے نظامت کے فرائض انجام دۓ شبعہ پری پرائمری و پرایمری کے صدر معلم‌الحاج شیخ انیس احمد طاہر بطور مہمان خصوصی موجود تھے ۔شاہ ذاکر کے رسم شکریہ سے تقریب کا اختتام ہوا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)