اقرا ایچ جے تھیم کے عدنان شیخ کو کراٹے میں قومی سطح کا گولڈ میڈل

0


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیر اہتمام ایچ جے تھیم آرٹس اینڈ سائنس کالج مہرون جلگاؤں کے ایف۔ وائی۔ بی ایس سی کے طالب علم شیخ عدنان محمد صابر نے قومی سطح پر کراٹے مقابلے میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ یہ مقابلے وردھا ناگپور میں منعقد ہوئے۔اقراء کی صدر الحاج عبدالکریم سالار، نائب صدر پرنسپل ڈاکٹر اقبال شاہ، الفیض فاؤنڈیشن کے سیکرٹری مشتاق سالار اور کالج کے انچارج پرنسپل ابراہیم پنجاری، وائس پرنسپل یوسف پٹیل نے عدنان شیخ کو مبارکباد دی۔ اسپورٹس ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر چاندخان کی رہنمائی حاصل رہی اس موقع پر اسٹوڈنٹ ڈیولپمنٹ آفیسر ڈاکٹر راجیش بھامرے، این ایس ایس کے اسسٹنٹ آفیسر پروفیسر ڈاکٹر تنویر خان، پروفیسر ڈاکٹر مولانا مزمل قاضی،پروفیسر ڈاکٹر وقار شیخ، ڈاکٹر امین قاضی، ڈاکٹرحافظ شیخ اور دیگر موجود تھے۔اس گولڈ میڈل سے اقراء کے شعبہ اسپورٹس میں ایک اور سنہرے باب کا اضافہ ہوا ہے مزکورہ شعبہ نے انٹر یونیورسٹی اور قومی سطح کے مختلف کھلاڑی کھیل دنیا کو دۓ ہیں۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)