اقرا ایجوکیشنل کیمپس میں یوم جشن آزادی منایا گیا۔

0


 اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا ایجوکیشنل کیمپس میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ یوم آزادی کے موقع پر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر محترم ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب کے دست مبارک رسم پرچم کشائی انجام دی گئی ۔اس موقع پر مختصر مگر با اثر تقریب میں اقرا بی ایڈ کالج کے پرنسپل پروفیسر عرفان شیخ صاحب اقرا ڈی ایل ایڈ کالج کی پرنسپل محترمہ سعیدہ وکیل، اقرا یونانی میڈیکل کالج کے نائب پرنسپل ڈاکٹر شعیب شیخ اور اقرا پبلک اسکول کے صدر مدرس محترم ضمیر قاضی صاحب نے آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت منعقدہ سرگرمیوں کی روداد پیش کی۔ اپنے صدارتی خطبے میں ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے پچہتر ویں جشنِ آزادی کی مبارکباد پیش کی اور فرمایا کہ آزادی حاصل ہوئے پچہتر سال کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن رشوت خوری، غریبی، ناانصافی سے آزادی حاصل کرنے کی ذمہ داری آنے والی نسلوں پر یعنی آپ پر ہے۔ آپ کو ان نا مساعد حالات سے قوم و معاشرے کو آزاد کرانے کی کوشش کرنی ہوگی۔ آپ نے تمام طلبہ کو اگنی ویر اور اگنی پتھ منصوبوں سے واقف کروایا اور اس میں شامل ہونے کے لیے کوشش کرنے کی تلقین کی۔

یوم آزادی کے موقع پر اقرا ڈی ایل ایڈ کالج اور بی ایڈ کالج میں منعقد پوسٹر بنانا اور سلوگن مقابلے میں طلبہ کے ذریعے بنائے گئے پوسٹر اور سلوگن کی نمائش کا افتتاح ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے کیا۔ اقرا پبلک اسکول میں شجر کاری کی گئی۔ 

اس تقریب میں اقرا بی ایڈ کالج، اقرا ڈی ایل ایڈ کالج، اقرا میڈیکل کالج، اقرا پبلک ہائی اسکول کے پرنسپلس اور جملہ اسٹاف موجود تھے۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)