جو قومیں اساتذہ کا احترام نہیں کرتیں ان کا تنزل ناگزیر ہے : ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب

0

 


اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا ڈی ایل ایڈ اور بی ایڈ کالج کے باہمی اشتراک سے یوم اساتذہ کا انعقاد 5 ستمبر 2022 کو اقرا بی ایڈ کالج کے سیمینار ہال میں کیا گیا۔ پروگرام کی ابتدا تلاوت قرآن پاک سے شیخ فیضان نے کی۔ نعت کا نذرانہ ڈی ایل ایڈ سال اول کی طالبہ نزہت شیخ نے پیش کیا۔ ترانہ اقرا مذنہ راحت اور ہمنوا نے پیش کیا۔ اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب کی زیر صدارت تقریب میں اقرا ڈی ایل ایڈ کالج کی طالبات امرین شاہ، فردوس شاہ، مذنہ راحت، محفوظہ شیخ نے اور بی ایڈ کالج کی طالبات فرحین چاند خان، فرحت فاطمہ اور طالب علم مذکر نے اساتذہ کی عزت و عظمت پر تقاریر پیش کیں۔ شبنم نعیم شیخ اور صابرین مہندی حسن نے گیت کا نذرانہ پیش کیا۔ اس موقع پر ضلعی سطح پر مثالی معلم اعزاز یافتہ محترمہ غزالہ اصغر علی کا اعزاز محترم ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے کیا۔ بی ایڈ کالج کی طالبات اول نازیہ عبدالحمید دوم عنزیلہ نفیس احمد و شیخ عرشین کامل کو سوم مقام حاصل کرنے پر عبدالرشید شیخ ٹرافی سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر طاہر صاحب اور غلام نبی صاحب جلوہ افروز ہوئے۔ اپنے صدارتی خطبے میں ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے طلبہ کو نصیحت کی کہ جو قومیں اساتذہ کا احترام نہیں کرتی ان کا تنزل ناگزیر ہے اور صرف ڈی ایڈ اور بی ایڈ پر اپنی تعلیم کا اکتفا نہ کریں بلکہ یو پی ایس سی اور ایم پی ایس سی کی تیاری کریں۔ محترمہ غزالہ اصغر علی صاحبہ نے فرمایا کہ ہم ایک دوسرے سے حسد بغض نہ رکھے بلکہ محنت کرکے اعلیٰ مقام حاصل کریں۔مہمانوں کا تعارف شیخ رفیق سر نے پیش کیا۔ اقرا ڈی ایل ایڈ اور اقرا بی ایڈ کالج کے پرنسپل اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور تمام طلبہ پروگرام میں شریک تھے۔ نظامت بی ایڈ کالج کے طالب علم تنویر رضا نے کی۔ شکریہ پروفیسر ڈاکٹر ایشور سونگرے نے ادا کیا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)