جلگاؤں مہرون کے سارا بین الامراض اسپتال کی جانب سے صحت عامہ کے خادم کو اعزاز

0


 جلگاؤں (سعید پٹیل) گذشتہ ایک سال قبل کے کورونا وباء کے مرحلے میں کئ سماجی خدمتگاروں ، ڈاکٹروں ،نرسیس ،وارڈ بواۓ ، ڈرائیوروں اور افسران نے اپنی جان کی پرواہ کیئے بنا عوام کی صحت کی فکر میں طبی خدمات کےعلاوہ دیگر شعبوں کے خادموں نے بھی بہت دوڑ۔دھوپ کی۔مریضوں اور ان کے گھروالوں نیز مرنے والوں کے ساتھ انسانیت کی بڑا مثالی کام انجام دیا۔سماجی سطح پر مرنے والوں کی تدفین اور مرنے والوں کے متعلقین کو سہارا دینے جیسی خدمات دینے والوں میں شہر جلگاؤں میں بھی کئ مسلم نوجوان پیش۔پیش رہے۔ریاستی وزیراعلی مالی تعاون شعبہ کے خصوصی افسر شری منگیش جی چیوٹے کے ہاتھوں جلگاؤں مسلم قبرستان و عیدگاہ ٹرسٹ کے معاون سیکریٹری 

انیس شاہ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوۓ انھیں اعزاز تفویض کیاگیا۔اس موقع پر ایم۔آئی۔ڈی۔سی۔پولیس اسٹیشن کے انچارج شکارے صاحب ، سابق کارپوریٹر شام کوگٹا ، موگراج چیوٹے ، سارا اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر منہاج پٹیل وغیرہ معزز حضرات موجود تھے۔

فوٹوکیپشن : سارا اسپتال کی جانب سے قبرستان ٹرسٹ کے معاون سیکریٹری انیس شاہ کی خدمات کےلیئے اعزاز تفویض کرتے ہوۓ مہمانان۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)