جنازہ کیسے بھی اور کدھر سے بھی لے کر جاؤ ۔۔۔۔۔ ہمارے باپ کا کیا ؟؟؟ ۔۔۔۔

0

 ✒️ اعجاز شاھین مالیگاؤں


یہ مالیگاؤں ہی ہے پیارےجسے مسجد و مینار کا شہر کہنا بس ایک فیشن سا بن گیا ہے ۔ کھوکھلے دعوے کے سوا کچھ دکھائی نہیں دیتا۔

منشیات کی فراہمی اور خوب زیادہ استعمال ، قتل وغارت گری ، طاقت اور روپیوں کے نشے میں مست رہ کر لوگوں سے اندھ بھکتی کروانا ، بے جا قسم کی فضول خرچی وغیرہ آۓ دن اخبارات کی زینت بنے رہتے ہیں ۔ 

شہر عزیز مالیگاؤں میں اب کسی بدعات و خرافات کو فروغ دینا چاہیں تو آپ کسی بھی نامور عالم دین ، دنیاوی اعتبار سے طاقتور لیڈر یا من چلے افراد جو دو نمبر کے دھندے وغیرہ میں مہارت رکھتے ہوں ۔ ایسے لوگوں کو بڑھاوا دے کر آسانی اور جرأت مندی کے ساتھ آپ من چاہی برائیاں کر سکتے ہیں کوئ بائیکاٹ نہیں کرے گا اور نہ ہی اجتماعی شکل میں روکنے کی کوشش کرے گا

افسوس صد افسوس ۔۔۔

بے چارے حضرت جاگ میرے شہر لکھتے لکھتے اس دنیا سے چلے گئے مگر

ایک چوٹی کے عالم دین بھی یہ شعر کہتے کہتے اس دنیا سے رخصت ہو گئے ۔ کہ

زمانہ بڑی غور سے سن رہا تھا ۔۔۔ ہم ہی سو گۓ داستاں کہتے کہتے

 دین کی باتوں کو غور سے سنتے ہیں سننے والے مگر عمل میں وہی رفتار بے ڈھنگی ۔۔۔۔ 

آپ لوگ جنازہ کیسے بھی اور کدھر سے لے جائیں ہمارے باپ کا کیا ؟ مگر ہم لوگ اتی کرمن پر آتی کرمن کر نے سے باز نہیں آئیں گے ہمارے مسلمان سیاسی لیڈران قبرستان جانے والے روڈ گٹر وغیرہ پائیدار بنوانا تو دور کی بات بجٹ کے زیادہ تر پیسے دنیاوی ٹیپ ٹاپ کے لئے ہی ہضم کر لیتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ رحم و کرم کا معاملہ فرمائے ۔ آمین ۔

 بعض علماۓ کرام کے منع کرنے پر بھی ہر مہینے تہوار کے نام پر ، جلسے جلوس کا انعقاد کر کے لاکھوں روپے ضائع کۓ جا رہے ہیں

بے چارے غریب عوام مختلف بیماریوں کی وجہ سے مقروض ہوتے جارہے ہیں ، بنیادی قسم کی تعلیم سے محرومی بھی مقدر بن گئ ہے ۔ اور دنیاوی نام و نمود کے لئے بھی اکثر وبیشتر افراد قرض اور سودی لین دین میں پھنستے چلے جا رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ بھی آپسی اختلافات ، وراثت کی تقسیم اور بے جا قسم کی خرافات وغیرہ میں لاکھوں روپے برباد کر دینا جیسے معاملات میں بھر پور توجہ دینے کی ضرورت ہے

 شہر عزیز مالیگاؤں کے مفتیان کرام کو فتوے لکھنے کے ساتھ ساتھ اب اجتماعی شکل میں عملی میدان میں اترنے اور ذمہ دار لوگوں کو پکڑ پکڑ بدعات و خرافات اور ہر قسم کی برائیوں سے طاقت کے ساتھ روکنے کی ضرورت ہے ۔

ان شاءاللہ ضرور اللہ تعالیٰ کی مدد شامل رہے گی اور پھر سے شہر عزیز مالیگاؤں اپنی آن بان اور شان دنیا والوں کے سامنے نمایاں نظر آۓ گا اور دنیا والے ضرور اس تحریک سے سبق حاصل کر سکیں گے ۔  

اللہ تعالیٰ آپسی انتشار سے ہماری حفاظت فرما آمین یارب العالمین




ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)