مہاراشٹر مائناریٹی این۔جی۔او۔فورم کی جانب سے کلیکٹر کو اقلیتی حقوق کی ادائگی پر عمل کرنے کو یقینی بنایاجاۓ۔سمیت مختلف مطالبات کا مکتوب دیاگیا

0


 جلگاؤں( سعیدپٹیل)یوم اقلیت ١٨ دسمبر کو ہرضلع میں موثر طریقے سے عمل میں لانےکےلیئے ضلع میں کم ازکم ایک لاکھ روپیئے فنڈ سمیت فوری طور پر حکم دیاجاۓ۔اسی طرح اقلیتوں کے تعلق سے مہاراشٹر مائناریٹی این۔جی۔او۔فورم کی جانب سے مختلف مطالبات کا مکتوب دیاگیا۔کلیکٹر کو اقلیتوں کے حقوق پر عمل کرنے کے اس مکتوب کو دینے والے مسلم نمائندگان میں جمعیت علماء ہند کے ضلع صدر مفتی محمدہارون ندوی ،اقراءایجوکیشن سوسائٹی کے صدرو سابق ڈپٹی میئر ڈاکٹر عبدالکریم سالار ، جلگاؤں ضلع منیار برادری کے صدر فاروق شیخ ،یوتھ کانگریس کے ریاستی سیکرٹری مقتدیر دیشمکھ ،شمالی مہاراشٹر بہینابائی چودھری یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار ڈاکٹر رفیق قاضی ، اعجاز ملک ، یوسف شاہ ، الطاف شیخ ، سقلگر برادری کے انور سقلگر ،کانگریس کے شہر صدر امجد پٹھان ،عیدگاہ ٹرسٹ کے انیس شاہ ،راج محمدخان سقلگر ،یعقوب خان مسعود خان ،شیوسینا کے شہرصدر ذاکرپٹھان وغیرہ وفد میں شامل تھے۔اقلیتی حق دن کی مناسبت سے ضلع کے تمام عوامی نمائندے ،اقلیتی کمیٹی کے اراکین ،اقلیتی طبقات کے سبھی سیاسی ،تعلیمی ،اداروں کے ذمہ داران کے ساتھ اقلیتی ترقی بیداری اور ترقی کے کاموں کا جائزہ اجلاس منعقد کرکے اقلیتی سماج کے انصاف حقوق کے مسائل حل کیئے جاۓ ، اقلیتی ترقی نگراں کمیٹی تشکیل دی جاۓ ،اس کمیٹی میں غیرسرکاری اراکین کی تعداد تین کی بجاۓ ٦ اراکین کی جاۓ ،وزیراعظم ١٥ نکاتی اقلیتی ترقی پروگرام عمل میں لانا لازمی کیاجاۓ ،اسی طرح حال ہی میں پری میٹریک اسکالرشپ اسکیم بند کردی گئ۔اسے پھر سے شروع کیاجاۓ۔ان مطالبات کا مکتوب مہاراشٹر ریاست کے مائناریٹی این۔جی۔او۔فورم کے فاؤنڈر صدر ذاکر سقلگر ان کے ہاتھوں رہائشی ڈپٹی کلیکٹر راہل پاٹل ان کے ذریعے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ان کے نام مکتوب پیش کیاگیا۔



ایک تبصرہ شائع کریں

0تبصرے

کمینٹ باکس میں کوئی بیحدہ الفاظ نہ لکھے بڑی مہربانی ہونگی

ایک تبصرہ شائع کریں (0)